جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز دیکھنے کے منتظر شائقین کرکٹ کا تجسس مزید بڑھا دیا ،مداحوں سے حیرت انگیز سوال

datetime 5  فروری‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی) پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز دیکھنے کے منتظر شائقین کرکٹ کا تجسس مزید بڑھا دیا ۔پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے پشاور زلمی کے مداحوں سے سوال کیا کہ پشاور زلمی کے اینتھم کے لیے عالمی شہرت یافتہ امریکہ گلوکارہ ریحانہ کا

انتخاب ٹھیک رہے گا؟جاوید آفریدی کی ٹوئٹ نے کرکٹ کے شائقین کو انتہائی خوشگوار حیرت میں ڈال دیا اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جاوید آفریدی کے ٹوئٹ پر مختلف قسم کے تبصروں کا آغاز ہوگیا۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد نے اپنے عہد کے ٹف ٹائم دینے والے بولرز کے نام بتا دئیے جن میں ڈینس لیلی سرفہرست ہیں۔سماجی رابطے کی ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر جاوید میانداد نے اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے ماضی کے باصلاحیت اور سخت ٹکر دینے والے بولرز کے نام بتائے۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے ڈینس لیلی سب سے خطرناک بولر تھے جو ہر وکٹ پر اپنی کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ڈینس لیلی کے بعد آسٹریلیا کے ہی جیف تھومسن بھی زبردست فاسٹ بولر تھے، ان کا بولنگ کا انداز دوسروں سے بالکل مختلف تھا اور بولنگ ایکشن اوپن ہوتا تھا۔لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے بولرز نے دنیا میں دھوم مچائی جن میں مائیکل ہولنڈنگ، جول گارنر اور میل کولم مارشل شامل ہیں۔ تمام ممالک کے بلے بازوں کو ویسٹ انڈیز کے گیندبازوں کا سامنا کرنا مشکل ہوتا تھا۔اپنی ویڈیو میں جاوید میانداد نے پاکستان کے باصلاحیت گیند بازوں کا بھی بتایا جن میں عمران خان، وقار یونس اور وسیم اکرم شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہ ہماری بولنگ اٹیک تھی جو ماضی میں بہت مضبوط ثابت ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…