جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈومیسٹک سیزن میں آسٹریلوی کھلاڑی کی شرکت

datetime 20  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈومیسٹک سیزن میں شرکت کرنے والے غیرملکی کھلاڑی ایرون سمرز نے اسے خوشگوار تجربہ قرار دے دیا۔پاکستان کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں سدرن پنجاب کی نمائندگی کرنے والے ایرون سمرز نے کہا کہ پاکستان آکر کھیلنا بہت اچھا لگا، بھرپور انداز میں خوش آمدید کہا گیا،

مقامی کنڈیشنز بہت اچھی ہیں، فاسٹ بولرز کے لیے مشکلات ضرور ہیں لیکن میں توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ایرون سمرز نے سابق ٹیسٹ کپتان معین خان کے صاحبزادے اعظم خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے والد کی طرح اچھے کھلاڑی ہیں جو بروقت اسٹروکس کھیل کر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرتے ہیں، اعظم خان مستقبل کا اچھا کھلاڑی ثابت ہو سکتے ہیں، بعض دیگر بیٹسمینوں نے بھی اپنی اہلیت سے بہت متاثر کیا ہے۔ایرون سمرز نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بائیو سیکور ماحول ضروری ہے، مجھے بایو سکیور ببل میں رہنا بہتر لگا، دورہ پاکستان میں مجھے بہت کچھ سیکھنے اور ثقافت کو دیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔دوسری جانب پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے تو پریکٹس کر رہی ہیں، سیکیورٹی اداروں نے بھی نیشنل سٹیڈیم کراچی میں سیکیورٹی ریہرسل کی۔26جنوری سے شروع ہونے والے پاکستان اور ساوتھ افریقا کے درمیان ٹیسٹ میچ کے لئے سیکورٹی اداروں نے اپنا پلان فائنل کرلیا ،ٹیموں کو ہوٹل سے نیشنل ا سٹیڈیم کیسے لانے اور گراونڈ میں کس طرح کھلاڑیوں کی حفاظت کرنی ہے تمام تر تیاریوں کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔پاکستان آرمی کے کمانڈوز اور ایس ایس یو کے خصوصی دستوں نے اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اس موقع پر ہیلی کاپٹر سے فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…