اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت کو جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کا پاکستان جانا ہضم نہ ہوا پروٹیز ٹیم کے بھارتی اینالسٹ کوپاکستانی ویزا دینے سے انکار

datetime 18  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (یواین پی) ویزا مسائل کے باعث جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم اپنے دیرینہ اینالسٹ کو پاکستان ساتھ نہ لے جاسکی، پراسنا اگورم بنگلور میں گھر بیٹھ کر ہی لیپ ٹاپ پر ٹیم کی رہنمائی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم 26 جنوری کو کراچی میں پاکستان کیخلاف

پہلا ٹیسٹ کھیلے گی لیکن پروٹیز ٹیم کو بھارت تعلق رکھنے والے پراسنا اگورم کی خدمات میسر نہیں ہوں گی، وہ 11 سال سے پرفارمنس اینالسٹ کے طور پر کام کررہے ہیں، پراسنا ویزا مسائل کی وجہ سے پاکستان نہیں جا سکے ہیں اور اب بنگلور میں اپنے گھر سے لیپ ٹاپ پر پروٹیز ٹیم کی رہنمائی کریں گے۔بھارتی پاسپورٹ کی وجہ سے جنوبی افریقی ٹیم مینجمنٹ نے انھیں بتادیا تھا کہ بھرپور کوشش کے باوجود سکیورٹی پروٹوکول کی وجہ سے وہ پاکستان کا سفر نہیں کرسکتے ہیں جس کے باعث وہ اب ٹیم جرسی اور آفیشل ٹریننگ جوتے پہن کر اپنے گھر پر 2 لیپ ٹاپس کے ساتھ کام کریں گے، لوڈشیڈنگ کے خطرے کی وجہ سے پراسنا یو پی ایس کا بھی انتظام کرچکے ہیں، پراسنا نے کہا کہ گھر سے اپنی ٹیم کی مدد کی پوری کوشش کروںگا مگر ڈریسنگ روم میں بیٹھ کر کام کرنے کی اہمیت سے انکار کرنا بھی ممکن نہیں ہے، اس وقت بھی میں مختلف وقفوں کے دوران صورتحال کے بارے میں کوچز کو جائزہ رپورٹس دیتا تھا جس کے بل

بوتے پر وہ حکمت عملی بناتے تھے، اب بائیو سیکیور ببل میں چونکہ ڈریسنگ روم میں باہر سے رابطے کی اجازت نہیں اور ٹیم منیجر کے پاس موبائل بھی صرف لاجسٹک مسائل کے حل کے لے ہوتا ہے اس لیے میچ کے دوران کوچز سے رابطہ نہیں کرسکوں گا تاہم جب وہ دن کے

اختتام پر ہوٹل واپس آئیں گے تو دن کے حوالے سے انھیں اور پلیئرز کو پرفارمنس کا تجزیہ دیکر بتائوں گا کہ انہوں نے کیا غلط کیا اور کیا ٹھیک کیا۔پراسنا اگورم نے کہا کہ میں پاکستان جانے کے حوالے سے پرجوش تھا مگر مجھے بتایا گیا کہ جس طرح زمبابوے کے بھارتی کوچ لال چند راجپوت نہیں جا سکے اور امپائر علیم ڈار بھارت نہیں آسکتے اسی طرح میں بھی پاکستان کا سفر نہیں کرسکتا۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…