بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

محمد عامر واپس آگیا‎

datetime 17  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (یواین پی) قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا اعلان کردیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر کا کہنا تھا کہ وہ خود پی سی بی کے پاس جاکر انہیں اپنی دستیابی سے آگاہ کریں گے اور یہ پی سی بی پر منحصر ہوگا کہ وہ انہیں

سلیکٹ کرتا ہے یا نہیں۔اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ سے حال ہی میں کنارہ کشی اختیار کرنے والے فاسٹ بولر محمد عامر نے بتایا تھا کہ ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس مجھے ذہنی طور پر ٹارچر کرتے آئے، اب میں مزید برداشت نہیں کرسکتا۔محمد عامر نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مصباح الحق اور وقار یونس میرے مقدمے کو غلط رنگ دے رہے ہیں، میں اب بھی مصباح اور وقار کے ہوتے ہوئے نہیں کھیلنا چاہتا ہوں۔انھوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ بات اب بہت آگے نکل چکی ہے۔ محمد عامر نے کوچز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مصباح الحق اور وقار یونس میری کارکردگی پر بات کرتے ہیں،انہیں پہلے اپنی پرفارمنس دیکھنی چاہیئے۔انھوں نے کہا کہ مصباح اور وقار شکستوں کا ملبہ کورونا پر ڈال رہے ہیں، باقی دنیا کے لیے بھی کورونا ہے۔ محمد عامر نے کہا کہ وقار یونس کو میرے بیانات سے دکھ ہوا تو مجھے اس سے کہیں زیادہ دکھ پہنچا تھا۔فاسٹ بائولر نے کہا کہ مصباح اور وقار مجھے ذہنی طور پر ٹارچر کرتے آئے، اب مزید برداشت نہیں کرسکتا ہوں۔ محمد عامر کا کہنا تھا کہ میں پی سی بی یا کرکٹ سے بڑا نہیں ہوں مگر موجودہ حالات میں نہیں کھیل سکتا۔ انھوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو جب تک آسان ماحول نہیں دیں گے کارکردگی بہتر نہیں ہوسکتی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…