پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

پہلی مرتبہ موسم سرما میں دنیا کی دوسری بلند ترین اور مشکل چوٹی کے ٹو سر کر لی گئی

datetime 16  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت(آن لائن)نیپالی کوہ پیماؤں کی ٹیم نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ‘کے ٹو’ کو موسم سرما میں سر کر کے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔نیپالی کوہ پیماؤں کی 10 رکنی ٹیم نے 31 دسمبر 2020 سے اپنے مہم جوئی کا آغاز کیا تھا اور آج 16 جنوری 2021 کو دن کے وقت دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی سر کرنے کا اعلان کیا گیا۔ گلگت

بلتستان حکومت نے پہلی بار موسم سرما میں ‘کے ٹو’ سر کرنے کا ریکارڈ قائم کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے نیپالی حکومت کی کاوشوں کو سرمائی مہم جوئی کے لیے حوصلہ مند قرار دیا۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان محمد خالد خورشید خان نے ‘کے ٹو’ سر کرنے پر نیپالی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کیمپ تھری میں موجود گلگت بلتستان کے کوہ پیما محمد علی سد پارہ، ان کے بیٹے ساجد علی اور غیر ملکی کوہ پیماؤں کی بحفاظت واپسی کی امید کا اظہار کیا ہے۔ نیپالی ٹیم کی جانب سے تاریخ رقم کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا اور ٹوئٹر پر اور K2winter2021 کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔پاکستان سمیت دنیا بھر کے صارفین کی جانب سے کوہ پیماؤں کے بلند حوصلے اور عزم کو بھی خوب سراہا گیا۔خیال رہے کہ ‘کے ٹو’ 8611 میٹر کی بلندی کے ساتھ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ہے جس کو ’سیویج ماؤنٹین‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔اس چوٹی کو پہلی مرتبہ اطالوی کوہ پیما اچیل کمپگنونی نے 1954 میں سر کیا تھا۔کے ٹو کو سر کرنے کی کوشش میں اب تک 86 کوہ پیما اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جبکہ آج سے قبل صرف 450 کوہ پیما ہی اس کو سر کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔تاہم ان میں سے کوئی بھی کوہ پیما موسم سرما میں یہ چوٹی سر نہیں کر سکا تھا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…