اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

احسان مانی اور وسیم خان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

datetime 14  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) وسیم خان کے اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ذرائع پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق احسان مانی ہر قسم کے فیصلوں کا حق اپنے پاس رکھتے ہیں خ وسیم خان اتھارٹی کے بغیر کام جاری رکھنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ذرائع پی سی بی

کے مطابق دونوں بڑوں کے اختلافات کی وجہ سے گراس روٹ کرکٹ پر کام نہیں ہو پا رہا ہے۔ذرائع پی سی بی کے مطابق گراس روٹ کرکٹ پر کام نا ہونے کا نقصان مقامی کرکٹرز اور کلبز کو ہو رہا ہے۔ذرائع پی سی بی کے مطابق میڈیا وسیم خان کوتنقید کا نشانہ بناتا ہے جبکہ تمام فیصلے احسان مانی پس پردہ رہ کرکرتے ہیں۔دوسری جانب وسیم خان کا اختلافات کی خبر سے متعلق اپنے بیان میں کہنا ہے کہ چیئرمین سے میرے اختلافات کی خبر پر میں خود حیران ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم پی سی بی میں کام کر رہے ہیں، ڈیلیور بھی کر رہے ہیں، ہر معاملے میں اتفاق تو نہیں ہوتا، یہ معمول کی بات ہے۔وسیم خان نے کہا کہ جب کام ہوتا ہے تو اختلاف بھی ہوتا ہے، بعض چیزوں میں آپ اتفاق نہیں کرتے۔دوسری جانب قومی کرکٹر امام الحق انجری کے باعث ساؤتھ افریقہ کیخلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔امام الحق کی انگوٹھے کی ایکسرے رپورٹ آگئی ہے جس کے مطابق انگوٹھے کا فریکچر ٹھیک نہیں ہوسکا ۔دورہ نیوزی لینڈ کے موقع پرامام الحق بائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر گیند لگی تھی اور وہ ایک بھی میچ نہیں کھیل سکے تھے۔جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لئے قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان پندرہ جنوری کو ہوگا۔ چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم محمد وسیم نے کہا کہ ابتدائی طور پر بیس رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔چیف

سیلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم کے مطابق سب سے پہلے سلیکشن کمیٹی میں شامل تمام چھ ہیڈ کوچز سے مشاورت کی ہے۔ہیڈ کوچ مصباح الحق اور کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم سے بھی مشاورت کی گئی ہے۔ جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کیلئے دورہ نیوزی لینڈ اور ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا مکمل جائزہ لیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کی مشاورت کے بعد حتمی سولہ رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…