مسلمان کرکٹر نے محض 37 گیندوں پر ٹونٹی ٹونٹی سنچری سکورکرڈالی

14  جنوری‬‮  2021

ممبئی( آن لائن )کیرالا کے محمد اظہرالدین نے ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ سید مشتاق علی ٹرافی میں دوسری تیز ترین سنچری سکور کرڈالی، انہوں نے وانکھیڈے سٹیڈیم میں دھول کلکرنی کی زیرقیادت ممبئی کی ٹیم کے خلاف 37 گیندوں پر یہ سنگ میل عبور کیا ۔ اظہرالدین

5 گیندوں کے فرق سے رشبھ پنٹ کا ریکارڈ نہ توڑ پائے تاہم یہ کسی بھی بھارتی بلے باز کی جانب سے تیسری تیز ترین ٹونٹی ٹونٹی سنچری ہے ۔یہ سید مشتاق علی ٹرافی میں کیرالا کے کسی بھی بلے باز کی پہلی سنچری تھی اور اس نے ٹورنامنٹ میں سب سے بڑے ہدف کا تعاقب کرکے ممبئی کو کسی بھی فارمیٹ میں پہلی بار شکست دی۔کیرالہ کی ٹیم کو 197 رنز کا ہدف ملا تھا،اظہرالدین نے اننگز کا آغاز رابن اتھپا کے ساتھ کیا اور دونوں نے 9.3 اوور میں 129 رنز بناڈالے جس میں اتھاپا کا حصہ 23 گیندوں پر 33 رنز کا تھا، اس کے فورا بعد اظہرالدین بائیں ہاتھ کے سپنر اتھاروا انکولیکر کی گیند پر سنچری مکمل کرنے میں کامیاب رہے لیکن وہ رشبھ پنٹ کا 32 گیندوں پر سنچری کاریکارڈ نہ توڑ سکے جنہوں نے 18-2017 میں ہماچل پردیش کے خلاف دہلی کی جانب سے سنچری سکور کی تھی ۔ایک موقع پر اظہر الدین نے صرف 31 گیندوں پر 89 رنز بنا لیے تھے تاہم اس کے بعد انہوں نے اگلی 4 گیندوں پر 1 ، 1 ، 0 اور 1

رنز بنا کر 35 گیندوں میں 92 رنز تک سکور پہنچایا اور اس کے بعد ملانی کی گیند پر چھکا لگانے کے بعد 2 رنز لیکر سنچری مکمل کرلی۔ وہ 9 چوکوں اور 11 چھکوں کی مدد سے 54 گیندوں پر 137 رنز بنا کر ناٹ آٹ رہے اور کیرالہ نے 15.5 اوور میں 8 وکٹوں سے فتح حاصل کرلی۔

تیز ترین ٹونٹی ٹونٹی سنچری کا ریکارڈ کرس گیل کے نام ہے جنہوں نے آئی پی ایل 2013 میں پونے واریئرز کے خلاف رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے 30 گیندوں پر سنچری مکمل کی اور مجموعی طور پر 66 گیندوں پر ناٹ آٹ 175 رنز بنائے۔ روہت شرما سری لنکا کے خلاف

صرف 35 گیندوں پر سنچری سکور کرکے بھارتی کھلاڑیوں میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ اظہرالدین نے یوسف پٹھان کا ریکارڈ برابر کیا ہے جنہوں نے آئی پی ایل 2010 میں ممبئی انڈینز کے خلاف راجستھان رائلز کے لئے 37 گیندوں پر سنچری سکور کی تھی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…