ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کو برقرار  رکھنے ، ریلیز کرنے اور پلیئرز ٹریڈ کی لسٹ جاری کردی گئی

datetime 9  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے ، ریلیز کرنے اور پلیئرز ٹریڈ کی لسٹ جاری کردی گئی، واحد ٹریڈ میں کولن انگرم کراچی کنگز اور ایلکس ہیلز اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہو گئے۔پی ایس ایل سکس کے لیے پلیئرز ڈرافٹس (آج) اتوار لاہو میں ہوگی، اس سے پہلے تمام 6 فرنچائزز کی جانب سے کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے ،

ریلیز کرنے اور ٹریڈ کے عمل کو مکمل کر لیا گیا ہے، واحد ٹریڈ دو غیر ملکی کھلاڑیوں کی ہوئی ، کولن انگرام کراچی کنگز اور ایلکس ہیلز اسلام آباد یونائیٹڈ میں چلے گئے۔لاہور قلندرز نے فخر زمان ، محمد حفیظ ، شاہین آفریدی ، حارث روف ، ڈیوڈ ویسا ، بین ڈنگ ، دلبر حسین اور سہیل اختر کو ری ٹین کیا ہے ، جبکہ عابد علی، سلمان بٹ، سمٹ پٹیل اور عثمان شنواری سمیت 7 کھلاڑیوں کو ریلیز کر دیا ہے۔پشاور زلمی نے شعیب ملک ، کامران اکمل ، وہاب ریاض لیونگ سٹون اور حیدر علی کو برقرار رکھا ہے ۔سرفراز احمد ، محمد حسنین ، بین کٹنگ ، اعظم خان ، نسیم شاہ ، انور علی اور زاہد محمود اگلے سیزن میں بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ہوں گے ۔کراچی کنگز نے بابر اعظم ، محمد عامر ، عماد وسیم ،کولن انگرام ، عامر یامین ، شرجیل خان ، وقاص مقصود اور ارشد اقبال کو ریٹین کیا ہے۔شان مسعود ، عمران طاہر اگلا سیزن ملتان سے ہی کھیلیں گے ۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان ، کولن منرو سمیت 7 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن 20 فروری سے کراچی میں شروع ہوگا فائنل 22مارچ کو لاہور میں کھیلاجائے گا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…