ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے میں اہم کھلاڑی کو شامل کرنے پر غورشروع

datetime 8  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )جارح مزاج بلے باز اعظم خان کو جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے قومی ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں قومی ٹیم میں جارح مزاج وکٹ کیپر بلے باز کی کمی محسوس کرتے ہوئے سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے سابق کپتان معین خان کے

بیٹے اعظم خان کے نام پر غور شروع کردیا ہے، 22 سالہ اعظم خان پی ایس ایل فرنچائزکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ ہیں جب کہ حال ہی میں انہوں نے لنکا پریمیئر لیگ میں بھی گال گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی ہے، اعظم خان اب تک 31 ٹونٹی ٹونٹی میچز میں 24.80 کی اوسط اور 159.65 کے سٹرائیک ریٹ سے 645 رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 4 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں، انہوں نے اب تک 57 چوکے اور 41 چھکے لگارکھے ہیں اور ان کی جارحانہ بلے بازی کرنے کی صلاحیت کو دیکھتے ہوئے محمد وسیم کی قیادت میں سلیکشن کمیٹی انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے موقع دینے پر غور کررہی ہے۔دوسری جانب پی سی بی نے شرجیل خان کو انٹرنیشنل کرکٹ میں دوسرا موقع دینے کا عندیہ دیا ہے۔ شرجیل خان کو جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم سیریز میں موقع مل سکتا ہے۔ جارح مزاج بلے باز 3 سال سے بین الاقوامی کرکٹ سے دور ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے جنوبی افریقہ کے خلاف رواں ماہ کے آخر میں شیڈول ہوم ٹیسٹ سیریز میں فاسٹ بائولر حسن علی، ٹیسٹ اوپنر امام الحق اور کراچی کے مڈل آرڈر بیٹسمین سعود شکیل کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔26 سالہ حسن علی ورلڈ کپ 2019 کے بعد سے ان فٹ تھے جب کہ امام الحق کے ہاتھ کے انگوٹھے میں نیوزی لینڈ میں پریکٹس کے دوران فریکچر ہوگیا تھا۔ 25 سالہ سعود شکیل پہلی بار پاکستانی ٹیم کا حصہ بنیں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ اوپنر شان مسعود، فاسٹ بائولر نسیم شاہ اور آل رائونڈر ظفر گوہر کو ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم سے ڈراپ کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے ۔شان مسعود نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں 2.50 کی بدترین اوسط سے صرف 10 رنز بنا سکے تھے جب کہ نسیم شاہ بھی محض 4 وکٹیں لے سکے، ظفر گوہر نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں 159 رنز کی پٹائی برداشت کی لیکن کوئی وکٹ نہ لے سکے ۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے سینئر مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق کی واپسی کا کوئی چانس دکھائی نہیں دیتا۔ مصباح الحق اور بابر اعظم کی ٹیم سلیکشن سے متعلق نئے چیف سلیکٹر محمد وسیم سے ابتدائی بات چیت ہوئی ہے تاہم حتمی فیصلہ نیوزی لینڈ سے لاہور پہنچ کر میٹنگ میں کیا جائے گا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…