لاہور( آن لائن ) قومی ٹیم کے اوپنر شان مسعود نے شرمناک ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ 31 سالہ شان مسعود نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مکمل طور پر ناکام رہے اور پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 10 رنز سکور کرنے کے بعد بقیہ تینوں اننگز میں بغیر کوئی رن بنائے پوویلین لوٹے۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ کی 144 سالہ تاریخ میں ایک ٹیسٹ میں
سب سے زیادہ گیندیں کھیل کر بھی ایک بھی رن نہ سکور کرنے والے اوپنر بن گئے۔انہوں نے کرائسٹ چرچ کی پہلی اننگز میں 8 اور دوسری اننگز میں 25 گیندوں کا سامنا کیا تاہم ایک بھی رن نہ سکور کرپائے۔اس سے قبل سابق سری لنکن کپتان مارون اتاپاتو نے انگلینڈ کے خلاف 2001 میں 26 گیندوں کا سامنا کرکے بھی کوئی رن نہیں بنایا تھا۔ شان مسعود انگلینڈ کے خلاف مانچسٹر ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 156 رنز بنانے کے بعد مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئے ہیں اور ان کے سکورز 0،1،4،18،10،0،0،0 رہے ہیں ،اس سنچری کے بعد سے وہ صرف 4.13 کی اوسط سے رنز بنا سکے ہیں۔شان مسعود کم سے کم 30 اننگز کھیلنے والے قومی اوپنرز میں دوسری بدترین اوسط (28.40) کے مالک بھی بن گئے ہیں، اس فہرست میں سابق اوپنر علیم الدین 25.93 کی اوسط کے ساتھ سرفہرست ہیں، سابق کپتان سلمان بٹ 31.10 کی اوسط کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستانی فاسٹ بائولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ میں نے غلطیاں کیں اور سیکھا بھی ہے ، بائولر کی حیثیت سے کوئی معذرت پیش نہیں کرونگا ،نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں ،ان کے خلاف غلطی گنجائش نہیں تھی۔ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہاکہ ایک فاسٹ باؤلر کی حیثیت سے کوئی معذرت پیش نہیں کروں گا،
یہ وکٹ اچھی تھی، میں نے غلطیاں کیں اور ان سے بہت سیکھا۔انہوںنے کہاکہ ٹیسٹ کرکٹ آسان نہیں ہے، یہاں مسلسل ایک ہی جگہ پر باؤلنگ کرنی ہوتی ہے، نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں ان کے خلاف غلطی گنجائش نہیں تھی۔ انہوںنے کہاکہ کیچز ڈراپ ہونے کا دکھ ہوا لیکن یہ کھیل کا حصہ ہے، نو بالز ہونے سے اعتماد میں کمی آتی ہے