منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستانی بلے بازوں کی زبردست فائٹ نیوز ی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری روز کے آخری سیشن میں سنسنی خیز مقابلہ،حیران کن نتیجہ آگیا

datetime 30  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مائونٹ منگوئی (این این آئی)نیوزی لینڈ نے فواد عالم کی سنچری کے باوجود پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر سیریز میں 0ـ1 کی برتری حاصل کر لی،373 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم میچ کے اختتام سے چار اوورز قبل 271 رنز بنا پر ڈھیر ہوگئی۔

ماؤنٹ منگنوئی میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 373 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 71رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا آغاز کیا تو فواد عالم اور اظہر علی وکٹ پر موجود تھے۔دن کے آغاز میں ہی نیوزی لینڈ کو اس وقت اہم کامیابی ملی جب سابق کپتان اظہر علی 75 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔اس موقع پر فواد عالم کا ساتھ دینے کپتان محمد رضوان آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے سنبھل کر ذمے دارانہ انداز میں بیٹنگ شروع کی۔دونوں کھلاڑیوں نے عندہ کھیل پیش کرتے ہوئے نہ صرف کھانے کے وقفے تک کوئی وکٹ نہ گرنے دی بلکہ نیوزی لینڈ کے باؤلرز کا چائے کے وقفے تک بھی بھرپور امتحان لیتے ہوئے انہیں وکٹ سے محروم رکھا۔اس دوران گزشتہ اننگز میں ففٹی اسکور کرنے والے محمد رضوان نے اس انگز میں بھی اپنی نصف سنچری مکمل کر لی۔دوسرے اینڈ سے فواد عالم ڈٹے رہے اور ایک عرصے تک قومی سے باہر رکھے جانے والے بلے باز نے

کارکردگی سے جواب دیتے ہوئے عمدہ سنچری اسکور کی۔فواد اور رضوان نے پانچویں وکٹ کے لیے 165 رنز کی شراکت قائم کر کے میچ کو دلچسپ بنانے کے ساتھ ساتھ ڈرا کی امید بھی پیدا کردی۔اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب 60 رنز بنانے والے رضوان کو وکٹوں کے

سامنے پی لانے کی پاداش میں آؤٹ قررا دیا گیا، رضوان کو فیلڈ امپائر نے ناٹ قررا دیا جس پر نیوزی لینڈ نے ریویو لینے کا فیصلہ کیا جو بالکل درست ثابت ہوا تاہم پاکستان کو اصل دھچکا اس وقت لگا جب فریکچر پیر کے ساتھ باؤلنگ کرنے والے کیوی فاسٹ باؤلر نیل ویگنر نے فواد عالم کی

اننگز کا خاتمہ کردیا، بائیں ہاتھ کے بلے باز نے 269 گیندوں پر 102 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔یاسر شاہ کا وکٹ پر قیام بھی مختصر رہا جس کے بعد پاکستان کی تمام تر امیدیں پہلی اننگز کے ہیرو فہیم اشرف سے وابستہ تھیں لیکن وہ بھی 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔محمد عباس

اور شاہین شاہ آفریدی نے مزید 4 اوورز تک بیٹنگ کر کے شکست کو ٹالنے کی کوشش کی جس کے بعد پاکستان کی آخری بیٹنگ جوڑی کو ڈرا کے لیے مزید 10اوورز بیٹنگ کرنی تھی۔نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے چھ اوورز تک سنبھل کر بیٹنگ کی جس کے بعد پریشانی سے

دوچار کین ولیمسن باؤلنگ کے لیے عباس کو آؤٹ کرنے والے مچل سینٹنر کو لے کر آئے اور ان کا یہ فیصلہ بالکل درست ثابت ہوا۔نسیم شاہ اس گیند کو کھیلنے کے حوالے سے شش و پنج میں نظر آئے اور اسی کشمکش میں سینٹرنر کی گیند پر انہی کو کیچ دے بیٹھے۔پاکستان کی پوری ٹیم میچ

کے اختتام سے چار اوورز قبل 271 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور نیوزی لینڈ نے میچ میں 101 رنز سے فتح حاصل کر کے سیریز میں بھی 0ـ1 کی برتری حاصل کر لی۔نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو پہلی اننگز میں عمدہ سنچری اور بہترین انداز اقیادت پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا،دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…