جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

آئی سی سی نے افغان کھلاڑی راشد خان کو گزشتہ دہائی کا سب سے بہترین ٹی ٹوئنٹی کھلاڑی قرار دیدیا‎

datetime 29  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (مانیٹرنگ + این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اس دہائی میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی بہترین ٹیموں کا اعلان کر دیا۔تینوں فارمیٹس کی ٹیموں میں ایک بھی پاکستانی کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوا جب کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی

تینوں فارمیٹس میں جگہ بنانے والے واحد کھلاڑی ہیں۔دوسری جانب افغانستان کے کھلاڑی راشد خان کو گزشتہ دہائی کا سب سے بہترین ٹی ٹوئنٹی کھلاڑی قراردے دیا، ایوارڈز کے نام پر آئی سی سی کا حیرت انگیز مذاق، افغان آل راؤنڈر کی بڑی ٹیموں کے خلاف کارکردگی بالکل زیرو رہی،افغانی باؤلر راشد خان پاکستان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت جیسی ٹیموں کے خلاف ایک بھی وکٹ حاصل نہیں کر سکے۔ آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ڈکیڈ میں الیسٹر کک، ڈیوڈ وارنر، کین ولیمسن، ویرات کوہلی (کپتان)، اسٹیو اسمتھ، کمار سنگاکارا، بین اسٹوکس، روی ایشون، ڈیل اسٹین، اسٹورٹ براڈ، اور جمیز اینڈرسن شامل ہیں۔اس کے علاوہ اس دہائی کی بہترین ون ڈے ٹیم میں روہت شرما، ڈیوڈ وارنر، ویرات کوہلی، اے بی ڈیویلئرز، شکیب الاحسن، مہندر سنگھ دھونی (کپتان)، بین اسٹوکس، مچل اسٹارک، ٹرینٹ بولٹ، عمران طاہر، اور لاستھ ملنگا شامل ہیں۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ڈکیڈ میں روہت شرما، کریس گیل، ایرون فنچ، ویرات کوہلی، اے بی ڈی ویلئرز، گلین میکس ویل، مہندر سنگھ دھونی (کپتان)، کیرن پولارڈ، راشد خان، جسپریت بمرا، لاستھ ملنگا شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…