اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شعیب اختر کا میڈیا پر پرانا کلپ وائرل ہے جس میں انہوں نے غزوہ ہند کا ذکر کیا ہے، انہوں نے کہا کہ غزوہ ہند کے بارے میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ اٹک کا دریا دو دفعہ خون سے رنگین ہو گا اور افغانستان کی فوجیں اٹک تک پہنچیں گی، یہ ساری پیش گوئیاں کی گئی ہیں لیکن اس کے بعد شمال مشرق سے فوجیں اٹھیں گی، ازبکستان سے لوگ آئیں گے یہ
خراسان کی بات کی ہے پرانا خراسان یہاں لاہور تک بنتا تھا، شمال مشرق سے فوجیں نکلیں گی تب آپ کشمیر فتح کرکے آگے بڑھیں گے۔ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم کرنے والا بھارت پاکستانی پیسر شعیب اختر کے غزوہ ہندسے متعلق پیشنگوئیوں پر بھارت تلملا اٹھا ہے۔ وائرل ہونے والے کلپ میں شعیب اختر نے غزوہ ہند سے متعلق پیشگوئیوں کو دہرایا تھا، جس کے مطابق بھارت کو دو بار مسلمان فتح کریں گے اور کشمیر پر ان کے غاضبانہ قبضے کا خاتمہ کریں گے۔ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور لاک ڈاؤن لگائے ہوئے بھی سال ہو چکا ہے۔ یاد رہے کہ دوسری جانب راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی عبرت ناک شکست پرخوشی سے نہال ہو گئے تھے۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنی ویڈیو میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ صبح اٹھا تو بھارت کے تین سو انہتر رنز دیکھ کر مجھے یقین نہیں آیا، آنکھیں دھو کر دیکھا تو چھتیس رنز پر نو آوٹ تھے، مجھے تب بھی یقین نہیں آیا۔ان کا کہنا تھا کہ خوشی اس بات کی ہے کہ بھارت نے بیٹنگ میں پاکستان کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے، بھارت کی عظیم بیٹنگ لائن اب ریزہ ریزہ ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت یہ شکست مدتوں تک بھول نہیں سکے گا، اگلے میچ میں انہیں مضبوطی سے واپس آنا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو آسٹریلیا
کے ہاتھوں ٹھیک ٹھاک پھینٹی پڑی ہے۔واضح رہے کہ ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی تیسری اننگز میں بھارتی ٹیم محض 36 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔میزبان ٹیم نے بھارت کی جانب سے دیا گیا آسان 90 رنز کا ہدف صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر ہی پورا کر لیا۔