بدھ‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2026 

شاداب خان سنگین انجری کا شکار

datetime 26  دسمبر‬‮  2020 |

لاہور (این این آئی)دورہ نیوزی لینڈ پر انجری کا شکار آل راؤنڈر شاداب خان چھ ہفتے کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے اور جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔دورہ نیوزی لینڈ کے دوران ٹی20 سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے شاداب خان ران کی انجری کا شکار ہوئے

اور اسکواڈ کے ترنگا پہنچنے کے بعد ان کی انجری کا ایم آر آئی اسکین کرایا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شاداب خان کی بائیں ٹانگ کے ریکٹس فیمورس میں بڑے گریڈ کا ٹیئر ہے جس کے بعد انہیں کم از کم 6 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔پی سی بی کے معالج ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہنا ہے کہ ایم آر آئی اسکین میں تشخیص ہوئی ہے کہ شاداب خان کی یہ انجری پرانی نہیں بلکہ نئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز میں بھی شاداب خان انجری کی وجہ سے شرکت نہیں کر سکے تھے۔ڈاکٹر سہیل سلیم نے کہا کہ ہم اس انجری کے حوالے سے احتیاط برتنا چاہتے ہیں لہٰذا انہیں چھ ہفتے کا آرام تجویز کیا ہے، میڈیکل پینل شاداب کی انجری کا جائزہ لیتا رہے گا جس کے بعد ان کی مسابقتی کرکٹ میں واپسی کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔انجری کے باوجود شاداب نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کے ہمراہ ہی رہیں گے جہاں پی سی بی کا میڈیکل پینل ان کا ری ہیب پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے۔اس انجری کی وجہ سے شاداب خان نہ صرف نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ بلکہ جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ ماہ ہوم سیریز سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ اور تین ٹی20 میچوں کی سیریز 26 جنوری سے 14 فروری تک کھیلی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…