محمد عامر ایک دن پچھتائیں گے، سابق فاسٹ بائولر کا حیران کن انکشاف

25  دسمبر‬‮  2020

لاہور( آن لائن )سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد آصف نے کہا ہے کہ محمد عامر کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر ایک دن پچھتانا پڑے گا۔ 2010 کے میچ فکسنگ کیس میں محمد عامر کے ساتھ 5 برس کی پابندی کاٹنے والے 38 سالہ محمد آصف نے ایک برطانوی

کرکٹ میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پابندی کی مدت ختم ہونے کے بعد قومی ٹیم میں واپسی کے لیے بھرپور کوشش کی لیکن انہیں دوبارہ موقع نہیں مل سکا جس پر انہیں کافی مایوسی ہوئی، محمد عامر کو پابندی کے خاتمے کے فوری بعد قومی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ، انہیں لگتا ہے کہ محمد عامر کو مستقبل میں اپنے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر افسوس ہوگا۔محمد آصف کا مزید کہنا تھا کہ محمد عامر کے معاملے میں یہ بات صاف دکھائی دے رہے ہے کہ موجودہ ٹیم مینجمنٹ کے رویے میں کوئی بھی لچک نہیں ہے، وقار یونس بدستور 1990 کی دہائی میں جی رہے ہیں، انھیں اب تک یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ پلیئرز کو کیسے سنبھالا جاتا ہے، ٹیم میں موجودہ کلچر یہ ہے کہ اگر عامر جیسا کوئی کھلاڑی اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے تو اس کی وجہ معلوم کرنے کے بجائے اس کھلاڑی کو ہی ڈراپ کردیا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…