ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی کرکٹر یوزیندرا چاہل نے معروف یو ٹیوبر سے شادی کرلی

datetime 23  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یوزیندرا چاہل نے معروف یوٹیوبر اور کوریو گرافر دھنا شری ورما سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کی منگنی رواں سال اگست میں ہوئی تھی اور اب دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

شادی کی تقریب میں گھر کے قریبی افراد نے شرکت کی، تقریب بھارتی شہر گروگرام میں روایتی انداز میں منعقد کی گئی۔شادی کی تقریب میں کوریوگرافر دھناشری ورما نے سرخ رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کررکھا تھا جبکہ دلہے چاہل سنہری رنگ کی شیروانی میں ملبوس تھے۔یوزیندرا چاہل بھارت کی جانب سے 54 ایک روزہ اور 45 ٹی ٹوئنٹیز انٹرنیشنل میچز میں نمائندگی کرچکے ہیں اور حال ہی میں آسٹریلیا میں بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں اسکواڈ کا حصہ تھے۔دوسری جانب دھنا شری ورما پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں تاہم یوٹیوب پر ا ن کی کوریو گرافی کی ویڈیوز بے حد پسند کی جاتی ہیں اور ان کے فالوورز کی تعداد 20 لاکھ سے زائد ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…