کراچی(این این آئی)پاکستان کے لیے ایک اور اعزاز ،گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں سال2020 کے بہترین ورلڈریکارڈ میں پاکستانی مارشل آرٹس ایکسپرٹ راشد نسیم کے دو ورلڈ ریکارڈز بھی شامل ہیں۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے سال2020میں بننے والے بہترین ورلڈریکارڈ زکی وڈیوز جاری کی ہیں
جس میں پاکستانی مارشل آرٹس ایکسپرٹ راشد نسیم کے دو ورلڈ ریکارڈز بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہنی کی مدد سے 256 اخروٹ توڑ نے کا ریکارڈ بنایا تھا جبکہ دوسرے میں ایک منٹ میں مکوں سے 62 کلے سپورٹنگ ٹارگٹ کو توڑا تھااس سے قبل سابقہ ریکارڈ 40 مرتبہ کے ٹارگٹ کو توڑنے کا تھا۔راشد نسیم نے اس اعزاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں پاکستان کا نام بلند کرنے کے باوجود حکومتی پذیرائی کا منتظر ہوں۔انہوں نے کہاکہ اس سال20 عالمی ریکارڈز پاکستان کے نام کیے لیکن اس کے باوجود حکومت کی طرف سے اب تک کوئی پذیرائی نہیں ملی۔گنیز ورلڈ ریکارڈ نے راشد نسیم جوش اور جذبے کی تعریف بھی کی جب کہ انکے ایک ریکارڈ کو 2018 میں دنیا کا سب سے مضبوط ریکارڈ بھی تسلیم کیا تھا۔راشد نسیم پاکستان کے مشہور مارشل آرٹس ماسٹر ہیں اور پاکستان کے نام پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں متعدد ریکارڈز درج کراچکے ہیں۔ان کے ورلڈ ریکارڈز کی تعداد 60 سے زائد ہے اور وہ بھارت کے 15 سے زائد ریکار توڑ چکے ہیں۔