جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

کیوی حکام کے رویے سے ناخوش قومی کرکٹرز نے قرنطینہ کو جیل کی قید سے تشبیہ دے ڈالی، کھانا پلیٹ کی بجائے کس میں ملنے لگا؟کھلاڑی پھٹ پڑے

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آکلینڈ ( آن لائن )نیوزی لینڈ میں قرنطینہ کے دوران ہونے والے سلوک سے انتہائی ناخوش قومی کرکٹرز نے قرنطینہ کو جیل کی قید سے تشبیہ دے ڈالی، کھلاڑیوں کے مطابق پہلے انھیں پلیٹس میں کھانا دیا جاتا تھا مگر 6 پلیئرز کے مثبت کرونا ٹیسٹ کے بعد پروٹوکول کی

خلاف ورزی کا الزام لگا کر اب باکسز میں کھانا ان کے کمروں کے آگے رکھا جارہا ہے ۔گذشتہ روز نوجوان کرکٹر خوشدل شاہ کے والد کے انتقال کی خبر سننے کے باوجود کوئی اس مشکل وقت میں ان سے تعزیت کرنے کے لیے بھی نہیں جاسکا اور قرنطینہ میں جانے سے قبل واک کے دوران دور دور سے ہی ان سے تمام کھلاڑیوں نے تعزیت کی اور اب موبائل فون پر اظہار افسوس کیا جارہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے والے تمام 6 کرکٹرز میں کوئی علامات دیکھنے کو نہیں ملیں ، کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ کے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے براہ راست فون کرکے ٹیسٹ مثبت آنے کا بتایا اور آپشن دی کہ وہ ٹیم منیجر یا کسی اور کو خود چاہیں تو بتا دیں ، جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان میں سابق کپتان سرفراز احمد اور دو ٹیسٹ ٹیم کے ریگولر فاسٹ بائولر محمد عباس اور نسیم شاہ شامل ہیں جبکہ پاکستان شاہینز کے کپتان روحیل نذیر، دانش عزیز اورعابد علی کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔ان میں سے 2 کھلاڑی ایسے ہیں جن

کا پہلے بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آچکا ہے اور دونوں وائرس کی ہسٹری رکھتے ہیں۔ 6 اراکین کی قرنطینہ میں کم از کم 4 بار کووڈ 19 ٹیسٹنگ ہوگی۔ بعض کھلاڑیوں کو یہ بھی خدشہ ہے کہ انکے ڈیلی الائونس میں 3 وقت کا کھانا مفت ملنے کا جواز دے کرکٹوتی کی جائے گی کیوں کہ انگلینڈ میں بی ایسا ہی ہوا تھا ۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…