منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فخرزمان کو تیز بخار ،دورہ نیوزی لینڈ سے ڈراپ کردیا گیا

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) بائیں ہاتھ کے اوپنر فخر زمان قومی اسکواڈ کے ہمراہ نیوزی لینڈ روانہ نہیں ہوں گے۔اتوار کے روز فخر زمان کو بخار کی علامات ظاہر ہوئیں، ٹیم ڈاکٹر کی جانب سے متعددمرتبہ چیک اپ کے باوجود فخر زمان کے بخار میں کمی نہیں آئی ، جس کے بعد ٹیم

منیجمنٹ نے فیصلہ کیا ہے اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر فخر زمان نیوزی لینڈ کے لیے قومی اسکواڈ کے ہمراہ 23 نومبر کی صبح نیوزی لینڈ روانہ نہیں ہوں گے۔بخار کی علامت ظاہر ہونے کے بعد فخر زمان کو مکمل طور پر آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے پی سی بی کا میڈیکل پینل فخر زمان سے مسلسل رابطے میں ہے اور وہ ان کی مکمل صحت یابی تک ان سے رابطے میں رہے گا،ٹیم مینجمنٹ نے فخر زمان کا متبادل نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں شامل ٹیم ڈاکٹر اور پی سی بی میڈیکل پینل کے سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہناہے کہ 21 نومبر کو اسکواڈ کے دیگر اراکین کے ہمراہ فخر زمان کے لیے گئے کورنا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی منفی آئی تھی تاہم 22 نومبر کو ان میں تیز بخار کی علامت ظاہر ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ فخر زمان میں بخار کی علامت ظاہر ہوتے ہی انہیں فوری طور پر دیگر اسکواڈ سے آئسولیٹ کردیا گیا تھا، فخرزمان سے مسلسل رابطے میں ہیں مگر ہم اسکواڈ میں شامل دیگر اراکین کی صحت اور حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔قومی اسکواڈ 23 نومبر کی صبح 3 بجے لاہور سے نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوگا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…