محمد حفیظ کو وزیراعظم سے ملاقات مہنگی پڑ گئی، حیرت انگیز انکشاف

19  اکتوبر‬‮  2020

لاہور( آن لائن ) زمبابوے کیخلاف سیریز کیلئے سلیکٹرز نے سینئرز کو آرام کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ محمد حفیظ کو سرپرست اعلیٰ سے ملاقات کا بھگتاوا ادا کرنا پڑے گا۔ قومی چیف سلیکٹر مصباح الحق 19 اکتوبرکو زمبابوے

کیخلاف سیریز کیلئے سکواڈز کا اعلان کریں گے تو ان کی فہرست میں شعیب ملک، وہاب ریاض، سرفراز احمد اور فخر زمان سمیت کئی سینئرز کا نام شامل نہیں ہوگا بلکہ عبداللہ شفیق، ذیشان ملک،اعظم خان اور نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں تیز ترین سنچری کے مالک بیٹسمین خوشدل شاہ کو میدان میں اتارا جائے گا جو سدرن پنجاب کیلئے عمدہ کارکردگی کے مالک رہے ہیں۔راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ پر متوجہ چیف سلیکٹر مصباح الحق نے بعض ریجنل ٹیموں کے ہیڈ کوچز کو بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کے احکامات دے کر محمد رضوان سمیت بعض لوئر آرڈر بیٹسمینوں کو اوپری نمبروں پر کھلایا جن کو زمبابوے کیخلاف بھی آزمایا جائے گا اگرچہ ان کی اس کوشش سے کچھ ٹیموں کے کامبی نیشنز متاثر ہوئے اور کہیں ٹاپ آرڈر میں اپنے حقیقی نمبروں پر کھیلنے والے پلیئرز کو بھی نقصان اٹھانا پڑا۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بہترین فارم کے مالک محمد حفیظ کو سرپرست اعلیٰ عمران خان سے اس ملاقات کا بھگتاوا ادا کرنا ہوگا جس کے دوران انہوں نے ڈپارٹمنٹل کرکٹ کے بارے میں آواز بلند کی اور ان کا یہ عمل بورڈ حکام کو قطعی پسند نہیں آیا لہٰذا وہ زمبابوے کیخلاف سیریز کو گھر بیٹھ کر دیکھ سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…