کتنا قرنطینہ کرنا ہوگا؟  پاکستان نے زمبابوے کو تفصیلات بھجوا دیں

22  ستمبر‬‮  2020

لاہور( آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کرکٹ کو دورہ پاکستان کے لیے کورونا ایس او پیز کی ابتدائی تفصیلات بھجوا دیں۔ 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل دورہ پاکستان کے لیے زمبابوے کرکٹ اور پی سی بی کے درمیان بات چیت حتمی مراحل میں ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ

زمبابوے کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد 20 اکتوبرکو متوقع ہے جس سے قبل پی سی بی نے زمبابوے کرکٹ کوکورونا ایس اوپیزکی ابتدائی تفصیلات بھجوا دیں ہیں جن میں کھلاڑیوں، سپورٹ سٹاف اورمتعلقہ لوگوں کی صحت کی حفاظت کو اولین ترجیح قرار قرار دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیموں کو یکساں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا جب کہ بائیو سیکیورببل انٹرنیشنل ایس او پیز کو سامنے رکھ کر تیار کیا جائے گا ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کوپاکستان پہنچنے کے بعد کم از کم 5 روز کا قرنطینہ مکمل کرنا ہوگا اور پاکستان آمدسیقبل زمبابوے سکواڈ میں شامل افرادکاایک کورونا ٹیسٹ منفی آنا لازمی ہے۔ پی سی بی کی جانب سے بھیجی گئی تفصیلات میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان آمد پربھی زمبابوے کے کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ ہوگا۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…