پیر‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2024 

بجلی نہیں آتی مگر بل ٹائم پر آجاتا ہے  شاہد آفریدی بھی کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر شدید برہم

datetime 15  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کراچی میں بجلی کی عدم  فراہمی پر شدید برہم ہوگئے اورکہاہے کہ بجلی نہیں آتی مگر بِل ٹائم پر آجاتا ہے۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں شاہد آفریدی نے کے الیکٹرک کو

ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی میں نہ بارش ہورہی ہے تاہم پھر بھی بجلی نہیں ہے، کوئی نیا بہانہ بتادیں۔شاہد آفریدی نے بتایا کہ ان کے گھر تقریباً 20 گھنٹے سے بجلی نہیں ہے، رات بھر بھی بجلی نہیں تھی۔انہوں نے اظہار برہمی کرتے ہوئے لکھا کہ بجلی آتی نہیں مگر بل ٹائم پر آجاتا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں ہونیوالی شدید بارشوں نے عام شہریوں کی طرح شاہد آفریدی کو بھی بری طرح متاثر کیا تھا۔طوفانی بارشوں کے بعد ممتاز آل رائونڈر شاہد آفریدی کے گھر میں تین دن تک بجلی غائب رہی تھی، مسلسل چلنے والے جنریٹر نے بھی جواب دیدیا تاہم شاہد آفریدی اس لحاظ سے خوش نصیب رہے کہ ان کے گھر میں برساتی پانی داخل نہیں ہوا تھا۔

موضوعات:



کالم



کام یاب اور کم کام یاب


’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…

سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی

میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…