منگل‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کو وزیر اعظم میں نے بنوایا ، کرکٹ میں چلانے والا بھی میں ہی تھا وزیر اعظم اس کی تردید کرکے دکھائیں،جاوید میانداد،عمران خان پر برس پڑے‎

datetime 12  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اپنے ویڈیو لاگ میں جاوید میانداد نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا  ہےکہ میں آپ کاکپتان تھا آپ میرے کپتان نہیں تھے۔میں سیاست میں آئوں گا اور بتائوں گا کہ سیاست کیا ہوتی ہے۔اب میں سیاست پربھی بات کروں گا ۔

کرکٹ میں عمران خان کو چلانے والا میں تھا۔میں نے عمران کو وزیر اعظم بنوایا تھا۔سیاست میں آکر انکو بتائونگا کیسے نظام کو چلاتے ہیں۔جاوید میانداد نے مزید کہا کہ اللہ معاف کرے آپ پتہ نہیں کیا بن گئے ہیں؟لگ رہا ہے کہ خدا بنے بیٹھے ہو۔آپ سمجھ رہے ہیں کہ آپ کے علاوہ کوئی آکسفورڈ نہیں گیا، کرکٹ بورڈ میں سب جاہل اور نااہل بھرتی کردئیے جنہیں پتہ ہی نہیں کرکٹ کیسے چلاتے ہیں۔عمران خان روز گار دے نہیں سکتے کھلاڑیوں کو بے روز گار کردیا ہے۔ کرکٹرز آج روڈ پر آگئے ہیں، کوئی مزدوری کررہا ہے تو کوئی رکشہ اور کوئی بائیک چلا رہا ہے۔جاوید میانداد نے دعویٰ کیا کہ آپ میرے گھر آکر وزیر اعظم بن کر گئے تھے۔وزیر اعظم اس کی تردید کرکے دکھائیں۔میرے دوست اب مجھے طعنے دیتے ہیں۔مجھے نہ آپ سے ملنے کی ضرورت ہے اور نہ آپ کے پاس آنے کی ضرورت ہے۔میں سب کو کہتا ہوں کہ پاکستانی بن کر رہو۔سرفراز احمد کے ساتھ سلوک درست نہیں ہے۔کراچی اور لاہور کی کرکٹ میں دوبارہ باتیں ہورہی ہیں یہ نقصان دہ چیز ہے۔جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ میری بات پوری دنیا میں سنی جاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…