آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کا فیصلہ سنا دیا

7  اگست‬‮  2020

دبئی (این این آئی)آئی سی سی نے بھارت کو آئندہ برس ہونے والے سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میزبان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انعقاد کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والے ایک اہم اجلاس میں آئندہ برس ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میزبان ملک کیلئے بھارت کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،آسٹریلیا اب 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا۔قبل ازیں بھارت اور آسٹریلیا کے

درمیان چند روز پہلے میگا ایونٹس کی میزبانی کے حوالے سے مشاورت بھی ہوئی تھی جس سے اب بورڈ ممبران سے آگاہ کیا گیا ،جنہوں نے اتفاق رائے سے ان ایونٹس کے میزبان ممالک کی باقاعدہ منظوری دی۔واضح رہے کہ 2020 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اکتوبر اور نومبر میں آسٹریلیا میں ہونا تھا تاہم کورونا وائرس کے سبب آئی سی سی نے اسے ایک سال کے لیے ملتوی کردیا تھا تاہم میزبان ملک کا فیصلہ نہیں کیا گیا تھا جب کہ 2021 کا بھارت میں ہونا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…