کراچی (این این آئی)ٹھٹھہ کے نوجوان کی شوق میں بنائی لانگ جمپ کی ویڈیوز دنیا بھر میں وائرل ہوگئیں، اولمپک گولڈ میڈلسٹ کارل لوئیس بھی پاکستانی ہیرو کے فین ہوگئے۔بلاخوف جمپ لگانا بہترین سوچ کا عکاس ہے،گیارہ موٹرسائیکلوں پر سے جمپ لگانیوالے
اورنہر کو پارکرنیوالے آصف کو ایتھلیٹک فیڈریشن نے لاہوربلالیا۔ٹھٹھہ کے نوجوان کی شوق میں بنائی لانگ جمپ کی ویڈیوز نے دنیا بھر میں لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا، آصف 11 موٹر سائیکلوں پر سے ایسے جمپ لگاتا ہے جیسے یہ کوئی چیلنج ہی نہ ہو۔آصف نہر کو بھی چھلانگ لگا کر پار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس کی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوئی تو اولمپیئن بھی مداح ہوگئے۔اولمپک گولڈ میڈلسٹ کارل لوئیس نے آصف کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بلاخوف جمپ لگانا بہترین سوچ کا عکاس ہے،انہوں نے آصف کو دل کھول کرداد دی۔پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی نے آصف کو لاہور بلا لیا ہے، اکرم ساہی کا کہنا ہے کہ آصف کے ٹرائلز لیے جائیں گے تاکہ اسے ملک کا نام روشن کرنے کا موقع مل سکے۔