معروف کھلاڑی دریائے صوابی میں نہانے کے دوران ڈوب کر جاں بحق

4  اگست‬‮  2020

لاہور( این این آئی) خیبرپختونخوا رگبی ٹیم کے کپتان شیروز جیکب دریائے صوابی میں نہانے کے دوران ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ پاکستان رگبی یونین کے چیئرمین فوزی خواجہ، صدر عارف سعید، سیکرٹری خر م خواجہ اور دیگر نے خیبر پختونخوا رگبی ٹیم کے کپتان شیروز جیکب کی

اچانک ناگہانی موت پر گہرے غم و رنج کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم کی عمر صرف 24 سال تھی اور وہ گزشتہ چند سال سے پاکستان رگبی فیملی کا حصہ تھے۔ اس سال شیروز کو پاکستان نیشنل رگبی ٹیم کے کیمپ کیلئے بھی منتخب کیا گیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ عید کی چھٹیوں میں شیروز جیکب جو کے بہت اچھے سوئمر بھی تھے دوستوں کے ساتھ دریائے صوابی میں نہانے کیلئے گئے مگر دریا کا تیز بہائو انہیں بہا کر لے گیا۔ پاکستان رگبی فیملی نے شیروز جیکب کے خاندان کے ساتھ مرحوم کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا بھی کی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…