منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

بڑے طیارے بالآخر پہنچ گئے ہیں ؟ گوتم گمبھیر کو طیاروں پر ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑ گیا  یہ سرحد عبور نہ کریں ورنہ طلسماتی انداز میں بڑے لوہے کے کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہو جائیں گے،  آسٹریلوی صحافی نے کھری کھر ی سنا دیں

datetime 31  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی /سڈنی (این این آئی)سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر جب سے سیاست اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا حصہ بنے ہیں اس وقت سے وہ مختلف متنازع بیانات کے باعث سبکی کا سامنا کر چکے ہیں۔سابق اوپننگ بلے باز خصوصی طور پر پاکستان مخالف ٹوئٹس کے لیے شہرت رکھتے ہیں اور اسی وجہ سے ان کی کئی مواقع پر پاکستانی کرکٹرز خصوصاً شاہد آفریدی سے

مقبوضہ کشمیر سمیت دیگر معاملات پر بحث بھی ہو چکی ہے۔اسی طرح کی سبکی کا سامنا گمبھیر کو اس وقت کرنا پڑا جب انہوں نے حال ہی میں بھارت کو فرانس کی جانب سے رافیل طیارے ملنے پر ایک ٹوئٹ کی۔یاد رہے کہ ریاست ہریانہ کی امبالا ایئر بیس پر اترنے پر پانچوں طیاروں کو آبی توپوں کا گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور ان طیاروں کی بھارتی فضائیہ میں شمولیت سے کمزور بھارتی فضائیہ کو بہت مدد ملے گی۔بھارت کے مطابق وہ فوجی طاقت میں چین اور دیگر اہم ممالک سے پیچھے ہے اور رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے تاکہ 14 لاکھ فوج کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔9.4 ارب ڈالر مالیت کے اس معاہدے میں بھارت نے فرانس سے 36 رافیل لڑاکا طیارے خریدے ہیں اور فرانس 2021 کے آخر تک یہ تمام طیارے فراہم کرے گا۔گوتم گمبھیر نے اسی تناظر میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بڑے طیارے بالآخر یہاں پہنچ گئے ہیں۔اس ٹوئٹ کے جواب میں کرکٹ کے مشہور آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈمین نے کہا کہ بس اس بات کو یقینی بنائیے گا کہ یہ سرحد عبور نہ کریں ورنہ یہ طلسماتی انداز میں بڑے لوہے کے کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہو جائیں گے۔ڈینس فریڈمین دراصل گزشتہ سال 27 فروری کو ہوئے واقعے کا حوالہ دے رہے تھے جب پاک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فضائیہ کی در اندازی کو ناکام بنا دیا تھا اور 2 بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا تھا۔ایک بھارتی لڑاکا طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوا تھا جبکہ دوسرا طیارہ پاکستان کے علاقے آزاد کشمیر میں گرا۔اس واقعے میں پاکستان نے ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا تھا تاہم وزیر اعظم نے جذبہ خیرسگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی پائلٹ کی رہائی کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ گوتم گمبھیر کرکٹ کے بجائے سیاسی اور متنازع معاملات پر گفتگو کرنے پر تنازعات کا شکار ہوئے۔سال 2018 میں بھارتی فوج کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کے دوران اعلیٰ تعلیم یافتہ کشمیری نوجوان ڈاکٹر منان وانی کے قتل پر جموں اور کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ اور بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر کے درمیان سوشل میڈیا پر تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…