ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی،پاکستانی کرکٹرز کی حیرت انگیز پوزیشن

datetime 30  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ سیریز کے بعد کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کر دی۔ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار پرفارمنس دکھانے والے انگلش فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ ٹیسٹ رینکنگ میں سات درجہ بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔براڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹیسٹ میں 10 وکٹیں حاصل کیں تھیں جب کہ سیریز میں مجموعی طور پر 16 شکار کیے تھے۔بولرز کی فہرست میں پہلی پوزیشن پر آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا قبضہ برقرار

ہے جب کہ نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر کا دوسرا نمبر پرہیں۔ٹاپ 10 بولرز میں تو کوئی پاکستانی نہیں البتہ محمد عباس 13 ویں نمبر پر موجود ہیں۔بیٹسمینوں کی فہرست میں بھی آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ہی پہلے نمبر پر ہیں جب کہ بین اسٹوکس ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے۔ویرات کوہلی کی دوسری پوزیشن ہے اور ٹاپ 10 میں شامل پاکستان کے واحد بیٹسمین بابر اعظم کا چھٹا نمبر ہے۔ اس کے علاوہ آل راؤنڈرز میں انگلینڈ کے بین اسٹوکس کی پہلی پوزیشن ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…