منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

رمیز راجہ نے کراچی سے متعلق غلط تصویر شیئر کردی، سوشل میڈیا پر تنقید ، صارفین نے سیاست سے دور رہنے کا مشورہ دیدیا

datetime 29  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستانی سابق کرکٹر رمیز راجہ نے حالیہ بارشوں کے دوران کراچی کی ناقص صورتحال سے متعلق سندھ گورنمنٹ پر تنقید کرتے ہوئے غلط تصویر شیئر کر دی۔کراچی میں مون سون موسم کے آغاز سے اب تک 3 بارشیں ہو چکی ہے۔ہر بارش کے بعد کراچی کی

گلیاں اور سڑکیں کسی ندی نالے نہیں بلکہ دریا کا منظر پیش کرتی ہیں جس پر کراچی کے عوام سمیت شوبز اور کھیلوں کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات بھی سندھ حکومت کی کارکردگی سے کافی نالاں نظر آتی ہیں اس سلسلے میں پاکستان کے کرکٹر و کمنٹیٹر رمیز راجہ نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تالاب کی تصویر شیئر کی، تالاب میں جمع پانی کی رنگت بالکل چائے کی رنگت جیسی نظر آ رہی ہے۔رمیز راجہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے سندھ حکومت کی کارکردگی پر تنقید ی تبصر ے میں لکھا کہ سندھ حکومت نے پورے کراچی کے لیے دودھ پتی چائے کا بندوبست کیا ہے۔رمیز راجہ کو کیپشن اور غلط تصویر شیئر کرنے پر ٹوئٹر صارفین کی جانب سے خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا چند ٹوئٹر صارفین کی جانب سے رمیز راجہ کو مشورہ دیا گیا کہ وہ بحیثیت کرکٹر اور کمنٹیٹر پاکستان کا اثاثہ ہیں اور پاکستانی اْن کی بہت عزت کرتے ہیں، لہٰذا وہ سیاست سے دور ہی رہیں تو اچھا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…