ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کھیلوں کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنیوالے سابق کپتان ٹریفک حادثے میں جاں بحق،بیٹی شدید زخمی ، حالت تشویشناک

datetime 28  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانانوالہ( آن لائن) شرقپور جڑانوالا روڈ پر ٹریفک کے حادثہ میں پاکستان ہاکی کے سابق کپتان اولیمپین اسد ملک جاں بحق ہو گئے، حادثہ میں انکی بیٹی سیماں اسد بھی شدید زخمی ہوئیں جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثہ شرقپور روڈ فیض پور انٹرچینج کے قریب اس وقت پیش آ یا جب اسد ملک کی موٹرسائیکل کو تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے اسد ملک 30،اکتوبر 1941کو شیخوپورہ میں پیدا ہوے اور 1964کے اولمپک گیمز میں سلور میڈل۔1968کے اولمپک گیمز میں گولڈ میڈل 1972کے اولمپک میں سلور میڈل جیتنے والی پاکستان ٹیم کا حصہ تھے۔ وہ دو مرتبہ ایشین گیمز کے بھی گولڈ میڈلسٹ تھے انہوں نے 1971کا ورلڈ کپ بھی کھیلا جس میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی۔انہیں پاکستان ہاکی میں بے پناہ خدمات کے اعتراف میں 1969میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا،علاوہ ازیں انہیں یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ ان کی فیملی میں ہاکی کے چار اولمپین تھے جن میں اولمپین سعید انور ملک۔اولیمپین نعیم امجد ملک۔اولیمپین انجم سعید ملک شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…