ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020ء ہوگا یا نہیں؟فیصلے کی گھڑی آگئی

datetime 19  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا  اہم اجلاس ویڈیو لنک پر (آج) پیر20 جولائی کو ہوگا جس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020ء کے بارے میں حتمی فیصلہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں اکتوبر نومبر میں ہونے والے ورلڈکپ کو ملتوی کرنے کے اعلان کا قوی امکان ہے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے نئے شیڈول اور وینیو کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا

۔کرکٹ آسٹریلیا ایونٹ ملتوی ہونے کی صورت میں آئندہ برس میزبانی کا خواہش مند ہے  جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021ء کی میزبانی بھارت کے پاس ہے اور بھارتی بورڈ شیڈول کے مطابق آئندہ برس ہی ایونٹ کرانا چاہتا ہے۔  2023ء میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ (ون ڈے) بھی بھارت میں شیڈول ہے اس لیے بھارت بیک ٹو بیک 2 آئی سی سی ایونٹس کرانے کی حق میں نہیں ہے اس لیے بھارت اگلے ہی برس ایونٹ کرانا چاہتا ہے۔خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اکتوبر نومبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ہے، موجودہ حالات میں 15 ٹیموں کو آسٹریلیا میں بلا کر قرنطینہ اور بائیو سیکیور ماحول مہیا کرنا دشوار ہے، اس سے قبل آئی سی سی دو ویڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے ممبران سے مشاورت کر چکا ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ملتوی ہونے کے بعد بھارتی بورڈ اپنی پریمیئر لیگ کرانے کا باضابطہ اعلان کرے گا جس کے لیے اس نے ستمبر سے نومبر کی ونڈو رکھی ہوئی ہے اور آئی پی ایل کو متحدہ عرب امارات میں کرانے کا آپشن بھی رکھا ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…