ہفتہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نسیم شاہ اور محمد عباس نے انگلینڈ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی، وارم اپ میچ میں شاندار کارکردگی

datetime 19  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈربی (این این آئی)انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل پاکستانی فاسٹ باؤلرز کی جوڑی نسیم شاہ اور محمد عباس نے وارم اپ میچ میں فارم کا ثبوت دے کر میزبان ٹیم کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔انگلینڈ میں آئسولیشن کا عرصہ گزارنے کے بعد پاکستانی اسکواڈ نے ڈربی کے انکورا کاؤنٹی گراؤنڈ میں پاکستان کے اسکواڈ نے آپس میں وارم اپ میچ کھیلا جس میں باؤلرز نے فارم کا ثبوت پیش کیا۔

وارم اپ میچ میں ایک ٹیم کی قیادت اظہر علی اور دوسرے کی بابر اعظم نے کی۔نسیم شاہ کی شاندار باؤلنگ کے سامنے بابر اعظم کی ایک نہ چلی اور صرف 12رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔مستقبل کے اسٹار قرار دیے جانے والے 17سالہ فاسٹ باؤلر نے چھوٹے رن اپ کے باوجود ایک سلو پچ پر تیز رفتار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا تاہم انہیں اپنی عمدہ باؤلنگ کا انعام پانے کے لیے کھانے کے وقفے تک کا انتظار کرنا پڑا۔میچ کے ابتدائی گھنٹے میں امام الحق اور شان مسعود نے وکٹ بچانے کو ترجیح دی اور اس دورانیے میں صرف حد سے زیادہ محتاط انداز اپناتے ہوئے صرف 3رنز بنائے۔کھانے کے وقفے تک بابر اعظم کی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 86رنز بنائے تھے جس میں فیلڈرز نے اہم کردار ادا کیا اور 23کے انفرادی اسکور پر شان مسعود کا پہلی سلپ میں کیچ ڈراپ کیا تاہم دوسرے سیشن میں عباس اور نسیم شاہ کی عمدہ باؤلنگ سے میچ دوبارہ متوازن ہو گیا اور 92 کے مجموعی اسکور پر عباس نے شان کی 42رنز کا خاتمہ کردیا۔حیدر علی نے عباس کو شاندار چھکا جڑا لیکن دوسرے اینڈ سے نسیم کی تیز رفتاری کے آگے ان کی ایک نہ چلی اور وہ پویلین لوٹ گئے جبکہ اس سے قبل وہ امام کا کام بھی تمام کر چکے تھے۔بابر اعظم چائے کے وقفے سے قبل عباس کا شکار ہو کر پویلین لوٹ گئے جبکہ فواد عالم بھی وکٹ پر بہت مشل میں گھرے نظر آئے اور ایک موقع پر نسیم کا تیز رفتار باؤننسر ان کے سر پر لگا جس پر انہیں طبی امداد

لینا پڑی۔یاسر نے فواد کو چلتا کیا اور پھر سہیل خان کی بھی وکٹ حاصل کی جبکہ دوسرے اینڈ سے نسیم نے شاداب کو شارٹ پچ گیند پر قابو کیا۔عباس نے ٹیم کو ایک اور اہم کامیابی دلاتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کی وکٹ حاصل کی۔دن کے اختتام پر بابر اعظم کی ٹیم نے 8وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنائے جس میں شان مسعود 42رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ محمد رضوان نے 41رنز بنائے تھے۔دوسرے دن کے آغاز کے ساتھ ہی نسیم نے

کاشف بھٹی اور عڑمان شنواری کو آؤٹ کر کے 249رنز پر ٹیم وائٹ کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔محمد رضوان 54رنز کے ساتھ سب سے کامیاب بلے باز رہے اور ناقابل شکست رہے۔ٹیم گرین کے نسیم شاہ نے پانچ، عباس نے تین اور یاسر شاہ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔اب تک میچ کے دوسرے دن ٹیم گرین نے اپنی پہلی اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 80رنز بنائے ہیں، فخر زمان اور عابد علی اب تک بالترتیب عثمان شنواری اور سہیل خان کے ہاتھوں اپنی وکٹیں گنوا چکے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 5اگست سے کھیلا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…