ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پی سی بی میں جواب مستردہونے پر سلیم ملک کھل کر سامنے گئے اعتراف کا خط منظرعام پرلانے کومضحکہ خیزقراردیدیا

datetime 11  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جواب مسترد ہونے پر سابق کپتان سلیم ملک نے کہا ہے کہ بورڈ میں کالی بھیڑیں بیٹھی ہیں جو معاملے کو خراب کر رہی ہیں، چیئرمین پی سی بی انکوائری کرکے معاملہ خراب کرنے والے لوگوں کو سامنے لائیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جواب مسترد ہونے پر

سابق کپتان سلیم ملک نے کھل کر سامنے آتے ہوئے کہاہے کہ بورڈنے انہیں ای میل میں کہا کہ جواب میں غلطیاں ہیں درست کریں، میں تو ٹرانسکرپٹ کے دوسرے جواب کی تیاری کررہا تھا کہ یہ 2014ء کا معاملہ سامنے لے آئے۔سابق کپتان سلیم ملک نے بتایا کہ وہ 2014ء نہیں بلکہ 2013ء کے آخر میں بورڈ کے پاس گیا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ ایک طرف کرکٹ بورڈ مجھ سے جواب مانگ رہا ہے اور دوسری جانب نئی کہانی سامنے لے آئے ہیں۔سلیم ملک نے کہا کہ پی سی بی کو ہر حال میں معاملہ خراب کرنے والوں کا پتا لگانا چاہئے، آئی سی سی کو بھجوانے کے لئے لکھوایا جانے والا لیٹر میرے خلاف استعمال کرنا مضحکہ خیز ہے۔انہوں نے کہا کہ بورڈ نے جواب کسی چیز کا مانگا اور پریس ریلیز کوئی اور جاری کی گئی، بورڈ کو معاملہ حل کرنے کیساتھ معاملات خراب کرنے والے لوگوں کو سامنے لانا چاہیے۔سابق کپتان نے کہا کہ سبحان احمد اور تفضل رضوی نے کہا کہ ایک طریقہ ہے اس معاملے کو حل کرنے کیلئے لیٹر لکھا جائے، دونوں کاکہنا تھا کہ لیٹر آئی سی سی کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے لکھنا ہے۔سلیم ملک نے بتایا کہ سبحان احمد اور تفضل رضوی کا کہنا تھا کہ لیٹر لکھنے کے ایک دو ہفتے میں معاملہ ختم ہوجائے گا، جس پر میں نے ان سے کہا کہ یہ معاملہ اب ختم ہونا چاہئے۔سابق کپتان نے کہا کہ میں نے ان دونوں کے کہنے پر ہی لیٹر پر دستخط کئے تھے۔سلیم ملک نے کہا کہ میں 20 سال پاکستان کیلئے کھیلا ہوں اور کئی میچز پاکستان کو جتوائے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…