شاہد آفریدی کی کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر نے رنجیدہ کردیا غیر ملکی کھلاڑیوں کے سابق کپتان کیلئے دعائیہ اور نیک خواہشات پر مبنی پیغامات

14  جون‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) غیر ملکی کھلاڑیوں نے سابق کپتان شاہد آفریدی کیلئے دعائیہ اور نیک خواہشات پر مبنی پیغامات شیئر کئے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرشاہد آفریدی کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے غیر ملکی کھلاڑیوں نے ان کیلئے دعائیہ اور نیک خواہشات پر مبنی پیغامات شیئر کئے ۔

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشفق الرحیم نے شاہد آفریدی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شاہد آفریدی کی کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر نے انہیں رنجیدہ کردیا ہے، اللہ شاہد آفریدی کو جلد شفاء عطا فرمائے۔مشفق الرحیم نے اپنے مداحوں سے شاہد آفریدی کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعاؤں کی درخواست کی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ نے بھی شاہد آفریدی کے ٹوئٹ پر ردعمل دیا۔سابق سری لنکن اوپنر سنتھ جے سوریا نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میری دعائیں اور نیک خواہشات شاہد آفریدی کے ساتھ ہیں۔انہوں نے لکھا کہ شاہد آفریدی جلد صحتیاب ہوں اور اپنے فلاحی کاموں کو جاری رکھیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہد آفریدی کی جانب سے ایک پیغام سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ عالمی وبا کورونا کا شکار ہوگئے ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…