اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

واپسی کی خوشی ہے، یقینی طور پر غلطیاں ہوئیں جس کی وجہ سے ڈراپ ہوا، سرفراز احمدکا اعتراف

datetime 14  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے کہا ہے کہ یقینی طور پر ان سے کوئی غلطیاں ہوئی ہوں گی جس کی وجہ سے وہ ٹیم سے ڈراپ ہوا تاہم کوشش ہو گی کہ ان غلطیوں کو نہ دہراؤں۔نو ماہ بعد قومی اسکواڈ میں شمولیت حاصل کرنے والے 33 سالہ سرفراز احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ قومی اسکواڈ میں دوبارہ واپسی پر خو ش ہیں،

کوشش ہو گی کہ جہاں موقع ملے بہتر سے بہتر پر فارم کروں۔سرفرا ز احمد نے کہا کہ ٹیم کے کپتان اور ریگولر ممبر ہونے کے بعد یوں ڈراپ ہونے پر مایوسی تو ہوتی ہے لیکن مثبت بات یہ تھی کہ ڈومیسٹک کرکٹ اور پی ایس ایل میں مصروف ہو گیا جس کی وجہ سے خود کو منفی خیالات سے دور رکھنے میں مدد ملی۔انہوں نے کہا کہ انسان سے غلطیاں ہو جاتی ہیں، شاید مجھ سے بھی غلطیاں ہوئی ہوں جس کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہو گیا۔سرفراز نے کہا کہ بطور کپتان ان کی ترجیح اور فوکس مجموعی کارکردگی رہا تھا لیکن اب اس سے آزاد ہوکر اپنی پرفارمنس پر فوکس کروں گا۔پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم بنانے والے اور چیمپئنز ٹرافی جتوانے والے سابق کپتان نے مزید کہا کہ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ وہ ماضی میں کپتان رہنے کے بعد اب عام کھلاڑی کے طور پر کھیلنا پڑے گا۔ سرفراز احمد نے کہا کہ وہ بطور کپتان پلیئرز پر کبھی رعب نہیں جمایا اور ناہی زیادہ اونچی اڑان رکھی۔انہوں نے کہا کہ ٹیم سے دور رہ کر اپنی فٹنس پر کافی کام کیا ہے، فرسٹ چوائس، یا سیکنڈ چوائس سے فرق نہیں پڑتا، جہاں موقع ملے گا ٹیم کے لیے پرفارم کروں گا اور کوشش ہو گی گے کہ ایک بار پھر ایسی کارکردگی کا مظاہرہ کروں جس سے ٹیم میں مستقل جگہ پکی کرنے میں مدد ملے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی راشد لطیف اور معین خان ایک ساتھ ٹیم میں موجود تھے، اس سے ٹیم کے لیے بہتر کارکردگی دکھانے کا موقع ملتا ہے۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اپنا کم بیک ماضی سے بھی زیادہ بہتر اور یادگار بنانے کی خواہش ہے۔ایک سوال پر سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے ساتھ مضبوط کوچنگ اسٹاف ہے، ایسا مضبوط کوچنگ اسٹاف اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا اور یہ نوجوان پلیئرز کے پاس بہت زبردست موقع ہے کہ وہ بڑے کھلاڑیوں سے کچھ سیکھیں تاکہ مستقبل میں ان کے کام آسکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…