منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

میلبورن میں سڑکوں کے نام پاکستانی کرکٹرز کے ناموں سے منسوب، یہ اعزاز کون سے پاکستانی کھلاڑیوں کے نام آیا؟ جانئے

datetime 13  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں نئی ہاؤسنگ سوسائٹی کی سڑکوں کو مایہ ناز پاکستانی کرکٹرز عمران خان، وسیم اکرم، انضمام الحق، جاوید میاں داد اور شعیب اختر کے ناموں سے منسوب کیا گیا ہے، یہ نئی سوسائٹی میلٹن سٹی کونسل میں سبرب شہر کے راک بینک میں واقع ہے۔ یہاں کے پراپرٹی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اس عمل سے انہیں عوام کا بہت اچھا ردعمل ملا ہے،

ورون شرما نامی پراپرٹی ایڈوائزر نے کہا کہ جیسے ہی اس علاقے کی سڑکوں کو نامور کرکٹرز کے ناموں سے منسوب کیا ہے تو اس سوسائٹی میں خریداروں کی دلچسپی دو گنا ہو گئی۔ پراپرٹی ایڈوائزر نے کہا کہ کون نہیں چاہے گا کہ اس کا گھر کسی نامور کرکٹر کے نام کے علاقے میں ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان گلیوں اور سڑکوں کو خان سٹریٹ، میانداد سٹریٹ، اکرم وے، ہیڈلے سٹریٹ، ٹنڈولکر ڈرائیو، اختر ایونیو، انضمام سٹریٹ، کوہلی کریسنٹ، سوبرز ڈرائیو اور دیو ٹیرس جیسے نام دیے ہیں۔ میلٹن شہر کے میئر نے بھی اس عمل پر خوشی ظاہر کی اور کہا کہ اس عمل سے خریداروں کی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے جو خوش آئند بات ہے، ایسے ناموں سے ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو فخر ہوگا۔ اس کے برعکس ایک اور ڈویلپر نے کہا کہ ناموں سے کچھ فرق نہیں پڑتا کیونکہ لوگ زمین لیتے وقت کئی دوسری بات کا خیال رکھتے ہیں کہ سکول، ہسپتال یا پھر مارکیٹ یہاں سے کتنے فاصلے پر ہے۔  یہاں کے پراپرٹی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اس عمل سے انہیں عوام کا بہت اچھا ردعمل ملا ہے، ورون شرما نامی پراپرٹی ایڈوائزر نے کہا کہ جیسے ہی اس علاقے کی سڑکوں کو نامور کرکٹرز کے ناموں سے منسوب کیا ہے تو اس سوسائٹی میں خریداروں کی دلچسپی دو گنا ہو گئی۔ پراپرٹی ایڈوائزر نے کہا کہ کون نہیں چاہے گا کہ اس کا گھر کسی نامور کرکٹر کے نام کے علاقے میں ہو۔

موضوعات:



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…