اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر 100رنز مکمل کرنے کے قریب تھے ، امپائر نے میری غلط اپیل پر آئوٹ دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق انگلش آل رائونڈر ٹم برسنن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 2011ءانگلینڈ اور بھارت کے مابین 4ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آخری میچ چل رہا تھا کہ
بھارتی بلے باز ٹنڈولکر 80اپنی 100ویں سنچری مکمل کرنے کیلئے 80رنز پر کھیل رہے تھے میری ایک غلط اپیل پر امپائر روڈ ٹکر نے انہیں آئوٹ قرار دیدیا تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس میچ میں ریفرل سسٹم نہیں تھا کیونکہ بھارتی بورڈ اس کے حق میں بھی نہیں تھا ، میری گیند لیگ سائیڈ پر جارہی تھی مگر اپیل کرنے پر امپائر روڈ ٹکر نے انہیں آئوٹ دیا ۔ وہ سیریز ہم نے جیت لی تھی ۔ انگش آل رائونڈر نے بتایا کہ اس کے بعد بھارتی عوام میں غم و غصہ اپنے عروجوں پر تھا جسے انہوں نے سوشل میڈیا پر نفرت آمیز پیغامات اور جان کی دھمکیوں پر مبنی خطوط کے ذریعے نکالا ۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے اور امپائر روڈ ٹکر کے کئی عرصے تک سنگین دھمکیاں کا سامنا رہا ہے ۔ خطوط میں امپائر کو لکھا گیا تھا کہ تمہاری جرات کیسے ہوئی سچن ٹنڈولکر کو آئوٹ قرر دینے کی جبکہ وہ ناٹ آئوٹ تھے ۔