منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شاہد آفریدی اور گوتم گھمبیر کی محاذ آرائی کا سلسلہ طویل ہو گیا ،وقار یونس میدان میں کود پڑے ، کیا کہہ دیا ؟جانئے

datetime 2  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ وقار یونس نے سابق آل رائونڈر شاہد خان آفریدی اور سابق بھارتی بیٹسمین گوتم گھمبیر کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں جھگڑا ختم کر دیں۔قومی ٹیم کے بالنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ محاذ آرائی کا سلسلہ خاصہ طویل ہو چکا، دونوں سابق کرکٹرز کو سمجھ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جھگڑا ختم کر دینا چاہیے، بہتر ہوگا کہ کسی جگہ پر ملاقات کا اہتمام کرکے گلے شکوے دور کرلیں۔پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز سے متعلق پوچھے گئے

سوال کے جواب میں انہوں نے مزید کہا کہ روایتی حریف ممالک کے درمیان سیریز ہونی چاہیے اور بلاتعطل ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کے حوالے سے اگر آپ عوام سے پوچھیں تو 95 فیصد عوام کہیں گے دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز ہونی چاہیے۔خبر رساں ادارے کے مطابق پاک بھارت سیریز کو عمران، کپل سیریز کا نام دیں یا پھر کوئی اور نام دیں، میرے خیال میں یہ بہت مشہور ہو گی، دونوں ممالک میں لوگ کرکٹ کو بہت پسند کرتے ہیں، اسی لیے سیریز میں بریک نہیں آنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…