2019 کے ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کیخلاف کیسے سازش کی تھی؟ کرس گیل کے تہلکہ خیز انکشافات ، بین اسٹوکس کی کتاب میں بھارت بے نقاب

30  مئی‬‮  2020

لاہور ( آن لائن  ) ورلڈ کپ 2019  میں بھارت کی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست پر سابق لیگ سپنر مشتاق احمد کا بیان بھی سامنے آگیا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے 49 سالہ سابق لیگ سپنر مشتاق احمد نے کہا کہ بھارت اور انگلینڈ کے میچ سے قبل ہی ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر اور کرس گیل نے مجھ سے کہا تھا کہ ’بھارت نہیں چاہتا کہ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچے‘۔واضح رہے کہ دو روز قبل انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے اپنی نئی کتاب ’آن فائر‘ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو بے نقاب

کردیا تھا۔ بین سٹوکس نے اپنی کتاب میں تہلکہ خیز انکشافات کیے تھے جس کے مطابق دھونی نے ہدف کے تعاقب کی کوشش ہی نہیں کی تھی، کیدار یادو اور دھونی کی پارٹنر شپ پر اسرار تھی۔ انگلش آل راؤنڈر نے کہا تھا کہ مہندر سنگھ دھونی کی ساری توجہ سنگل لینے پر رہی وہ بڑی ہٹ مار کر میچ کا پانسہ پلٹ سکتے تھے، میچ ہار کر بھارت نے جان بوجھ کر پاکستان کو نقصان پہنچایا۔ واضح رہے کہ 338 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم صرف پانچ وکٹوں پر 306 رنز بنا سکی تھی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…