اسلام آباد(آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی سیاسی ٹیم خیبرپختونخوا میں کارکردگی نہیں دکھا سکی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سات سال سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہے لیکن صوبے میں عمران خان کے ویڑن کے مطابق کام نہیں ہوا،
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں پولیس اور صحت کے محکمے بہتر ہوئے ہیں لیکن انفراسٹرکچر بہتر کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ پہیہ چلے گا تو کام ہوگا۔ وہاں کی عوام نے عمران خان کو دوبارہ مینڈیٹ دیا ہے، ان کے پاس اب موقع ہے کہ ڈیلیورکر کے دکھائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سیاست میں آنا ہوتا تو بہت پہلے آچکا ہوتا کیوں کہ بہت ساری جماعتیں پیشکش کر چکی ہیں۔ سیاستدان کا کام ہے حق دار کو اس کا حق دینا اور وہ میں کر رہا ہوں۔ ہ وزیراعظم کی کرسی کوئی مذاق نہیں، یہ بہت مشکل کام ہے۔ اگر وہ وزیراعظم ہو تے توموجودہ صورتحال میں تمام اپوزیشن کو ساتھ لیکرچلتا کیونکہ گھر کا جو بڑا ہوتا ہے وہ بندوق نہیں اٹھاتا بلکہ سب کو ساتھ لیکرچلتا ہے۔