اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق کپتان ایم ایس دھونی بھارتی فوج کی جانب سے منعقد کردہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے جموں کشمیر پہنچے تو وہاں موجود کشمیر ی عوام نےایم ایس دھونی کا ’’بوم بوم آفریدی ‘‘ کے نعروں سے بھرپور استقبال کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کے منعقد کردہ ایک ٹورنامنٹ میں سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو مہمان خصوصی کے طور پر کشمیر دعوت دی گئی
۔دنیا کی نظر مقبوضہ کشمیر پر توجہ دلوانے کیلئے کشمیر ی نوجوانوں کو زبردستی گرائونڈ میں اکٹھا کیا گیا تاکہ یہ پیغام دیا جا سکے کہ حالات معمول کے مطابق کھلے ہوئےہیں ۔ بھارتی سابق کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی گرائونڈ میں شرکت کیلئے پہنچے تو وہاں موجود کشمیری شہریوں نے ’’بوم بوم آفریدی کے نعرے لگانا شروع کر دیئے جس ایم ایس دھونی کو بھی ناگوار گزرے جبکہ بھارتی آرمی شہریوں کو چپ کرانے کی ناکام کوشش کرتی رہی اور دوسری جانب افسران کے شدید پریشان دکھائی دیئے ۔واضح رہے کہ پاکستانی سابق کرکٹ ٹیم کپتان شاہدخان آفریدی نے آزاد کشمیر میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ وادی میں جاری مظالم کے خلاف بیان دیا تھا جو بھارتی کرکٹر ز کو ناگوار گزرا تھا اور سوشل میڈیا پر لفظی جنگ کے بھرپور وار ابھی تک جاری ہیں ۔