جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

امپائر نے کس کے ڈر سے ٹنڈولکر کو آئوٹ نہیں دیا تھا؟ ڈیل سٹین نے نیا پنڈوراباکس کھول دیا

datetime 18  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )ورلڈکپ 2011 کے سیمی فائنل میں سعید اجمل کی گیند پر سچن ٹنڈولکر کو ناٹ  آئوٹ  قرار دینے کے متنازع فیصلے کے بعد ڈیل سٹین بھی امپائر این گولڈ کیخلاف بول پڑے۔ سعید اجمل کی گیند پر سچن ٹنڈولکر کو فیلڈ امپائر این گولڈ نے ایلبی ڈبلیو قرار دیا تھا لیکن تھرڈ امپائر نے اس فیصلے پر نظرثانی کے بعد بیٹسمین کے حق میں فیصلہ دے دیا۔حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں امپائر این گولڈ نے کہا کہ

وہ اب بھی اپنے فیصلے پر قائم ہیں اور قائم رہیںگے، میں اس فیصلے کی یہاں بیٹھ کر بھی گارنٹی دے سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے سچن کو آٹ قرار دیا تو میں سوچ رہا تھا کہ یہ آٹ ہی ہے، میں خوش تھا کہ ٹنڈولکر فیصلے کے بعد واپس جارہے ہیں لیکن بعد میں تھرڈ امپائر نے اسے ناٹ آٹ دیا۔این گولڈ نے انکشاف کیا کہ تھرڈ امپائر بلی بوڈن نے مجھے کہا کہ گیند لیگ سٹمپ کو مس کر رہی ہیاس لیے مجھے آپ کا فیصلہ تبدیل کرنے کی ضرورت پڑ رہی ہے۔ چند روز قبل سابق سپنر سعید اجمل نے بھی ویڈیو سیشن میں کہا تھا کہ سچن ٹنڈولکر آٹ تھے لیکن بیٹسمین نے تاخیر سے رویو لیا، کوئی بھی اپنے طور پر تکنیکی تبدیلی کر کے فیصلہ تبدیل کر سکتا تھا، جو بھی ہوا وہ ہمارے حق میں بہتر نہیں ہوا تھا۔انگلش پیسر جمیز اینڈرسن کے ساتھ گفتگو میں ٹنڈولکر کو آٹ کرنا کتنا مشکل تھا؟ کے سوال پر ڈیل سٹین نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ 2010 میں بھارت کیخلاف میچ میں ٹنڈولکر نے ون ڈے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری بنائی، مجھے یقین ہے کہ 190 کے سکور پر میں نے ٹنڈولکر کو ایل بی ڈبلیو کیا مگر امپائر این گولڈ نے آٹ دینے سے انکار کردیا۔ سٹین کے بقول میں سوچ میں پڑ گیا کہ امپائر نے آٹ کیوں نہیں دیا؟ میں نے پوچھا یہ آٹ کیوں نہیں دیا تو انہوں نے کہا کہ اپنے اردگرد دیکھو، اگر میں نے آٹ دیا تو یہ لوگ مجھے ہوٹل نہیں جانے دیںگے۔ ڈیل سٹین نے کہا کہ امپائر نے خوف کے مارے سچن ٹنڈولکر کو آٹ قرار نہیں دیا تھا کیونکہ وہ بہت خوفزدہ تھے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…