جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

نریندر مودی کرونا وائرس سے بڑی بیماری قرار ، بورڈ اگلی پی ایس ایل فرنچائز کشمیر کے نام سے بنائے، میں قیادت کروں گا، شاہد آفریدی کے اعلان نے بھارتیوں کو آگ بگولا کردیا

datetime 17  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باغ (این این آئی)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) سے پاکستان سپر لیگ کے اگلے سیزن میں کشمیر کے نام سے ٹیم شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔شاہد آفریدی ان دنوں اپنی فلاحی تنظیم شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے کاموں اور غریب افراد کی مدد کے لیے ملک کے مختلف علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں اور اسی سلسلے میں وہ آزاد کشمیر بھی گئے۔

باغ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بورڈ سے مطالبہ کیا کہ اب جو پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کا ایڈیشن ہوگا اس میں اگلی ٹیم کشمیر کے نام سے بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ میں پاکستان سپر لیگ میں اپنے آخری سیزن میں کشمیر کی فرنچائز کی قیادت کرنا چاہتا ہوں۔شاہد آفریدی نے کہاکہ میں پی سی بی سے درخواست کرتا ہوں کہ اگلی جو بھی فرنچائز ہو وہ کشمیر کے نام سے ہونی چاہیے اور میں ابھی سے اس کا کپتان بننے کے لیے تیار ہوں۔اس موقع پر انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کورونا وائرس سے بھی بڑی بیماری قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار مذہب کی بیماری میں مبتلا ہے اور مذہب کے نام پر مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ظلم کررہی ہے۔بوم بوم آفریدی نے کہا کہ بھارت کو دنیا و آخرت میں اپنے ہرظلم کا حساب دینا ہوگا اور اپنے آپ کو بہادر سمجھنے والا بھارتی وزیر اعظم مودی ایک ڈرپوک شخص ہے جس نے چھوٹے سے کشمیر میں 7لاکھ سے زائد فوج جمع کردی ہے۔اپنے خطاب میں 398 ون ڈے، 99 ٹی20 اور 27ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز رکھنے والے شاہد آفریدی نے مقبوضہ کشمیر کے عوام اور پاک فوج کو ان کی جدوجہد پر سلام کیا۔قومی ٹیم کے سابق کپتان نے خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے پر اقوام متحدہ کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آج تک سمجھ نہیں سکا کہ اقوام متحدہ کیوں بنی ہے، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ خود دیکھے کون کس پر ظلم کررہا ہے۔اس موقع پر قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کشمیر میں رہائش کی خواہش بھی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیری زمین دے دیں تو میں یہیں اپنا گھر بنا لوں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…