ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

شاہد آفریدی نے مشفیق الرحیم کا بیٹ بھاری رقم کے عوض خرید لیا

datetime 17  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کووڈ-19 کی وبا سے نمٹنے کے لیے بنگلہ دیش کے عوام کی مدد کے لیے کی جانے والی کوششوں میں اپنا حصہ ڈال دیا۔ بنگلہ دیش کے اسٹار بلے باز اور وکٹ کیپر مشفق الرحیم نے کووڈ-19 ریلیف فنڈ کے لیے کوششوں کے سلسلے میں سری لنکا کے خلاف 2013 میں بنگلہ دیش کے لیے پہلی ڈبل سنچری بنانے والے بلے کو نیلامی کے لیے پیش کردیا تھا۔

شاہد آفریدی نے مشفق الرحیم کا بلا 20 ہزار ڈالر میں حاصل کرلیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھی شاہد آفریدی کے اس قدم کو سراہتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ ‘مشفق الرحیم کو ایک خریدار مل گیا’۔آئی سی سی نے تحریر کیا کہ ‘پاکستان کے آل رانڈر شاہد آفریدی نے اپنے ادارے کی جانب سے بلا خرید کر اچھے مقصد میں شمولیت کرلی ہے’۔ڈھاکا میں موجود مشفق الرحیم نے اس عظیم مقصد کے لیے تعاون کرنے پر شاہد آفریدی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ‘میں شاہد بھائی کو بڑا سراہتا ہوں کہ انہوں نے رابطہ کی اور مدد کی پیش کش کی’۔بنگلہ دیش کے تجربہ کار کھلاڑی کا کہنا تھا کہ ‘اس بحرانی صورت حال میں ہم سرحدوں سے ماورا ہو کو متحد ہیں اور ہم اپنے ملک کے شہریوں کے لیے اس کا اظہار کررہے ہیں’۔مشفق الرحیم نے کہا کہ ‘میں میدان میں ان کے ساتھ محظوظ ہوتا ہوں چاہے ان کے ساتھ کھیلوں یا ان کے خلاف کھیلوں، میرے خیال میں زندگی کے دیگر شعبوں سے بھی لوگوں کو آگے بڑھ کر مدد کرنی چاہیے’۔ان کا کہنا تھا کہ چند روز کوریئر سروس کے ذریعے بلا شاہد آفریدی کو بھیجوا دوں گا۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ‘مجھے بنگلہ دیش کے لوگوں سے ہمیشہ پیار اور محبت ملی ہے اور جب مجھے مشفق الرحیم کے کام کا علم ہوا تو میں نے ان سے رابطہ کرکے اپنے حیثیت کے مطابق حصہ ڈالنے کی پیش کش کی’۔انہوں نے کہا کہ ‘اس طرح کے تعاون اور احترام کے رویے سے دونوں ممالک کے عوام قریب آسکتے ہیں’۔خیال رہے کہ بنگلہ دیش میں اس وقت کورونا وائرس کے 20 ہزار 995 متاثرین رپورٹ ہوچکے ہیں اور مزید 16 اموات کے بعد مجموعی طور پر 314 افراد اس وبا کے باعث لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…