پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

نابینا افراد کے لیے الیکٹرانک قرآن تیار کرلیا گیا، قرآن پاک کی آیات سورتوں اور سپاروں کو تلاش کرنے میں بڑی آسانی پیدا کر دی گئی 

datetime 15  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کی ایک تحقیقی ٹیم نے نابینا افراد کے لیے قرآن پاک کا ایک الیکٹرانک نسخہ تیار کیا ہے۔ اس منفرد قرآن پاک کی آیات ، عربی حروف اور صفحات کو متحرک شکل میں تیار کیا گیا ہے جو بریل کی مدد سے پڑھا جاسکے گا۔ الیکٹرانک قرآن پاک کی مدد سے نابینا افراد قرآن پاک کی آیات، سورتوں اور سپاروں کو آسانی کے ساتھ تلاش کرسکیں گے۔سعودی پریس ایجنسی  کے

مطابق الیکٹرانک قرآن کی ایجاد نے قرآن کے عمومی نسخوں پر تلاوت میں درپیش مشکلات کو ختم کردیا ہے۔ بریل پر تیار کردہ قرآن کریم کے نسخے چھ جلدوں پرمشتمل ہوتے ہیں۔ وزن، ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی جیسی مشکلات کیساتھ ساتھ ان پر سورتوں اور پاروں کی تلاش بھی مشکل ہوتی ہے تاہم الیکٹرانک قرآن پاک کے نسخے نے ہہ تمام مسائل حل کردئیے۔شاہ عبد العزیز یونیورسٹی کے نالج مینجمنٹ کے سربراہ مشعل الھرسانی کی زیرنگرانی تحقیقی ٹیم نے نابینا افراد کے لیے الیکٹرانک قرآن پاک کا نسخہ کافی محنت اور مہارت کے ساتھ تلاش کیا ہے۔ سعودی عرب میں اس کے کامیاب تجربے کے بعد اسے پورے عالم اسلام میں پھیلایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…