مستونگ (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ بلوچستان دنیا کا خوبصورت خطہ ہے مگر صوبے پر ماضی میں برسر اقتدار رہنے والوں نے یہاں کے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا، ملک کے دیگر صوبوں کی نسبت یہاں غربت زیادہ نظر آرہی ہے۔مستونگ میں اپنے فلاحی تنظیم کی جانب سے لاک ڈائون سے متاثرہ مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کی تقریب سے
خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ صوبہ معدنیات اور تیل کی دولت سے مالا مال ہے، ہر نعمت اس صوبے میں ہے، وسائل کی کمی نہیں ہے مگر نیت اور اخلاص کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اکیسوی صدی میں بھی یہاں لوگ اور بچے 8، 8 کلو میٹر دور سے پانی لانے پر مجبور ہے، اگر بلوچستان ترقی کر گیا تو پاکستان کی ترقی کو کوئی نہیں روک سکتا۔