اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

پی سی بی کرکٹرز، میچ آفیشلز ،اسکوررزاورگراؤنڈاسٹاف کی مدد کیلئے میدان میں آگیا 

datetime 3  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوویڈ 19 لاک ڈاؤن کے پیش نظر مقامی کرکٹ کی سرگرمیاں معطل ہونے کے سبب مشکلات کا شکار فرسٹ کلاس کرکٹرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرزکی امداد کا اعلان کیا ہے،ان غیرمعمولی اور مشکل حالات میں معاشی سرگرمیوں کو دھچکہ لگا ہے لہٰذا پی سی بی اپنے موجودہ مالی سال کیلئے مختص کردہ رقم کے کچھ حصے سے فرسٹ کلاس کرکٹرز کے ساتھ ساتھ میچ آفیشلز،

اسکوررز اور گراؤنڈ اسٹاف کی امداد کرے گا۔محدود فنڈز کی دستیابی اور صرف مستحق امیدواروں کی امداد کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے درخواست گزاروں کے لیے قوائد وضوابط تیار کیے ہیںجن کے مطابق ایسے فرسٹ کلاس کرکٹرز جنہوں نے سیزن 19-2018 میں شرکت کی ہواور 15-2014 تا 19-2018 پر مشتمل گذشتہ پانچ سیزنز میں کم از کم 15فرسٹ کلاس میچز کھیلے ہوں،ایسے میچ آفیشلز اور اسکوررز جنہوں نے گذشتہ دوسیزنز میں پی سی بی کے زیراہتمام منعقدہ ایونٹس میں فرائض انجام دئیے ہوں،ایسے گراؤنڈ اسٹاف جویکم جنوری 2013 کے پہلے سے ریجنل/ضلعی کرکٹ ایسوسی ایشنز (فی الوقت غیر فعال) کے ملازم رہ چکے ہوں(مدت ملازمت تقریباََ8 سال درکار) ،قوائد و ضوابط پر پورا اترنے والے فرسٹ کلاس کرکٹرز 25ہزار، میچ آفیشلز 15 ہزار جبکہ اسکوررز اور گراؤنڈ اسٹاف 10،10 ہزار روپے وصول کریں گے۔،اس یک مدتی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند افراد 4 مئی بروز پیر تا 14 مئی بروزجمعرات تک پی سی بی سے [email protected] پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں پی سی بی اپنے کرکٹرز اور کوچز کے ذریعے بھی اہلیت کے معیار پر پورا اترنے والے افرادسے رابطے کی کوشش کریگااس تناظر میں پی سی بی کو عیدالفطر سے قبل مستحق افراد کو فنڈز جاری کرنے کے لیے مناسب وقت بھی مل جائے گا۔پی سی بی یقین دلانا چاہتا ہے کہ درخواست دہندگان کی رازداری کا احترام اور تمام افراد کی شناخت کو صیغہ راز میں رکھتے ہوئے اس یک وقتی اسکیم سے مستفید افراد کے نام اور تعدادکو ظاہر نہیں کیا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہاکہ پی سی بی کو احساس ہے کہ اپنے اسٹیک ہولڈرز کا خیال رکھنا اس کی ذمہ داری ہے، لہٰذایہ ضروری ہے کہ لاک ڈاؤن کے دنوں میں ہم اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے رہیں اورعیدالفطر کی آمد کے موقع پر ان کی امداد کریں۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہاکہ کھلاڑیوں، میچ آفیشلز،اسکوررز اور گراؤنڈ اسٹاف کی امداد کے لیے یہی صحیح وقت ہے۔احسان مانی نے کہا کہ ان

حالات میں اپنے کرکٹرز کا آگے آنا اور اپنے قیمتی سامان کو خیراتی اداروں کے ذریعے نیلام کرتا دیکھ کر بہت اچھا لگا۔انہوں نے کہا کہ یقین ہے کئی کھلاڑی انفرادی حیثیت میں بھی عطیات دے رہے ہیں، میں شاہد آفریدی، اظہر علی اور رومان رئیس کی تعریف کرنا چاہتا ہوں جو اس مقصد میں سب سے نمایاں رہے۔ڈومیسٹک پلیئرزویلفیئر فنڈ کے ذریعے مالی امداد کے حصول کے لیے درخواست دینے کاطریقہ کار

بھی بتایاگیا جس کے مطابق درخواست گزار [email protected] پر ای میل کر کے درخواست فارم حاصل کرسکتا ہے،تمام ضروری معلومات کی فراہمی کے ساتھ مکمل فارم 14 مئی 2020 سے پہلے جمع کرانا ہوگا،جن کے پاس ای میل کی سہولت نہیں وہ03034445879 پر واٹس ایپ کے ذریعے فارم حاصل کرسکتے ہیں،پی سی بی کی وزیراعظم ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے سے زائد رقم عطیہ کرنے سے متعلق پریس ریلیز یہاں موجودہے،حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کوپیرامیڈیکل اسٹاف کے لیے عارضی قیام گاہ میں بدلنے سے متعلق پریس ریلیز یہاں موجود ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…