ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سعید انور اور عامر سہیل پسندیدہ ٹیسٹ اوپننگ جوڑی قرار

datetime 2  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)سابق اوپنر بلے باز سعید انور اور عامر سہیل کی جوڑی پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈریم پیئرز مہم میں آج کے دور میں بھی مداحوں کی پسندیدہ ٹیسٹ اوپننگ جوڑی قرار پائی ۔90 کی دہائی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کرنے والے بائیں ہاتھ کے دو عظیم بلے باز سعید انور اور عامر سہیل آج بھی مداحوں کے دلوں پر راج کررہے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے

ڈریم ٹیسٹ اوپنرز پیئرز میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والی جوڑی کو موجودہ کرکٹرز نے بھی خوب سراہا۔2 روز تک جاری رہنے والی سرگرمی کو ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام پر موجود سوشل میڈیا کے 10 لاکھ صارفین نے دیکھا اور اس دوران قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ اور سابق کرکٹرز نے بھی اپنے خوابوں کی پسندیدہ جوڑیوں کا انتخاب کیا۔ سابق کپتان سعید انور نے پاکستان کی جانب سے 55 ٹیسٹ میچوں میں 45 سے زائد کی اوسط سے 4052 رنز بنائے جبکہ عامر سہیل نے مجموعی طور پر 47 ٹیسٹ میچوں میں 2823 رنز بنائے۔ اس سرگرمی میں مداحوں کی دوسری پسندیدہ جوڑی سعید انور اور ماجد خان کی رہی، سعید انور اور حنیف محمد تیسرے جبکہ سعید انور اور محمد حفیظ چوتھے ڈریم اوپنر پلیئرز قرار پائے۔اوپنرز کی ڈریم جوڑی کے بعد اب پی سی بی نے ڈریم مڈل آرڈر بیٹسمین کے انتخاب کیلئے مداحوں اور کھلاڑیوں سے رائے طلب کرلی ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…