پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمر اکمل کا کیریئر ختم !اگر قوانین کی پاسداری نہیں تو پھر بہترین ٹیلنٹ کس کام ؟ سوالیہ نشان اٹھا دیا گیا 

datetime 28  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیرعباس نے کہا ہے کہ عمر اکمل کا کیریئر ختم ہوگیا،مڈل آرڈر بیٹسمین اسی سزا کے مستحق تھے، وہ کوئی جونیئر کرکٹر نہیں،ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مڈل آرڈر بیسٹمین اسی سزا کے مستحق تھے، وہ کوئی جونیئر کرکٹر نہیں، ایک عرصہ سے پاکستان کی نمائندگی کرتے رہے ہیں، پی سی بی کی جانب سے عمراکمل کو اینٹی کرپشن قوانین کے حوالے سے کئی بار بتایا گیا ہوگا کہ اگر کسی

کرپٹ شخص کی طرف رابطہ کیا جائے تو کیا کرنا ہے،انہوں نے اس بات کو یکسر نظر انداز کر دیا۔ظہیر عباس نے کہا کہ پی سی بی کو علم ہوا تو عمر اکمل نے غلطی کا اعتراف کرلیا، اگر کوئی قوانین کی پاسداری نہیں کرتا تو آپ کس طرح کہہ سکتے ہیں کہ وہ بہترین ٹیلنٹ ہے، قانون کا احترام نہ کرنے والا کبھی عظیم کرکٹر نہیں بن سکتا۔یاد رہے کہ بکی کی جانب سے رابطے کی اطلاع پی سی بی کو نہ کرنے والے عمراکمل پر 3  سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…