اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

راشن اور فنڈز دیئے جائیں ! شاہد آفریدی کی تمام برانڈز کے ساتھ مفت کام کرنے کی مشروط پیشکش

datetime 14  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے تمام برانڈز کو مشروط پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں راشن اور فنڈز دئیے جائیں تو وہ تمام برانڈز کے ساتھ مفت کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے بڑے بڑے برانڈز کے ساتھ ان کی اشتہاری مہم کے لیے کام کیا ہے لیکن اب میں چاہتا ہوں کہ وہ کورونا وائرس سے

متاثر ہونے والے افراد کی مدد کے لیے میری معاونت کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ پیغام ان برانڈز کے لیے ہے جن کے ساتھ میں نے اپنے فائدے کے لیے کام کیا اور اس کے بدلے انہوں نے بھی مجھے مارکیٹنگ کے لیے استعمال کیا۔قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ اب میں ان برانڈز سے درخواست کرتے ہوئے اپنا آپ انہیں پیش کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہماری کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے خوراک کی فراہمی کی مہم چل رہی ہے اور کوشش ہے کہ اس کو مزید بڑے پیمانے پر انجام دیا جائے کیونکہ پاکستان بہت بڑا ملک ہے اور کافی لوگ کھانے پینے کی اشیا کے اب بھی منتظر ہیں۔بوم بوم آفریدی نے تمام برانڈز کو کہا کہ مجھے آپ سے کچھ نہیں چاہیے اور میں آپ کو سوشل میڈیا اور ٹی وی سمیت ہر پلیٹ فارم پر تشہیر کے لیے دستیاب ہوں اور مجھے اس کے عوض پیسے نہیں چاہئیں۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس کے عوض آپ راشن تیار کر کے دیں تاکہ میں پاکستان کے ان لوگوں تک پہنچا سکوں۔شاہد آفریدی کے اس پیغام کو عوام نے بہت سراہا ہے اور ان کی ہر ممکن مدد کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔قومی ٹیم کے کرکٹرز حسن علی، وہاب ریاض، شعیب ملک، جویریہ خان سمیت دیگر نے بھی سابق کپتان کے اس اقدام پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…